APPLE FINALLY WINS COURT CASE TO BLOCK FOUR YEAR-OLD SAMSUNG GALAXY PHONES

APPLE FINALLY WINS COURT CASE TO BLOCK FOUR YEAR-OLD SAMSUNG GALAXY PHONES

آخر کارایپل نے سام سنگ کے سمارٹ فونز کی فروخت بند کر اہی دی

چار سال کی مقدمے بازی کے بعد ایپل امریکا میں سام سنگ کی ڈیوائسز کی فروخت بند کرانے میں کامیاب ہوہی گیا۔تاہم دلچسپ بات یہ ہے کہ سام سنگ سالوں پہلے ہی ان پرانی ڈیوائسز کی فروخت بند کر چکا ہے۔

(جاری ہے)

عدالت نے جن 9 ڈیوائسز کی فروخت بند کرنے کا کہا ہے اُن میں سام سنگ ایڈمائر(Samsung Admire)، گلیکسی نیکسس(Galaxy Nexus)، گلیکسی نوٹ(Galaxy Note)، گلیکسی نوٹ 2(Galaxy Note II) گلیکسی ایس 2(Galaxy S II )، گلیکسی ایس 2 اپک 4جی ٹچ(Galaxy S II Epic 4G Touch)، گلیکسی ایس 2 سکائی راکٹ(Galaxy S II Skyrocket)، گلیکسی ایس 3(Galaxy S III) شامل ہیں۔


ایپل نے ان ڈیوائسز کے سلائیڈٹو ان لاک فیچر، آٹوکریکٹ اور ڈیٹا لنک فنکشن پر چوری کا الزام لگا کر مقدمہ کیا تھا۔ عدالت نے اگرچہ موجودہ فیصلے میں سام سنگ کی نئی ڈیوائسز کو شامل نہیں کیا تاہم موجودہ فیصلہ ایپل کے نئے مقدموں میں مثال بن جائے گا۔

تاریخ اشاعت: 2016-01-21

More Technology Articles