APPLE HAD A RECORD FIRST QUARTER

APPLE HAD A RECORD FIRST QUARTER

پہلی سہ ماہی میں ایپل کا ریکارڈ منافع

2016 کی پہلی سہ ماہی میں ایپل نے ایک بار پھر ریکارڈ منافع کمایا ہے۔ تاہم آئی فون کی فروخت توقع سے کافی کم رہی ۔اس بار کمپنی نے74.8 ملین آئی فونز فروخت کیے جو 75.5 ملین کی توقع سے کم اور 2015 کی پہلی سہ ماہی سے صرف 0.4 فیصد زیادہ ہے۔یہ اضافہ 2007 میں آئی فون متعارف کرائے جانے کے بعد سست ترین اضافہ ہے۔
اس بار ایپل نے اپنے فلیگ شپ آئی فون 6 ایس اور 6 ایس پلس میں 3ڈی ٹچ کے علاوہ کئی فیچر متعارف کرائے مگر لگتا ہے وہ کافی نہیں تھے۔

(جاری ہے)

اگرچہ آئی فون کی فروخت میں توقع کے مطابق اضافہ نہیں ہوا مگر پھر بھی آئی فون ایپل کے لیے کماؤ پوت رہا۔اس سہ ماہی میں ایپل کی آمدن 75.9 ارب ڈالر اور منافع 18.4 ارب ڈالر رہا۔ایک سال پہلے ایپل کی سہ ماہی کی آمدن 74.6 ارب ڈالر اور سہ منافع 18 ارب ڈالر تھا۔
ایپل اپنی دوسری سہ ماہی کی آمدن کو 50 سے 53 ارب ڈالر کے درمیان دیکھ رہا ہے جو وال سٹریٹ کے 55 ارب ڈالر کے اندازے اور 2015 کی دوسری سہ ماہی میں ایپل کی 58 ارب ڈالر کی فروخت سے کافی کم ہے۔

تاریخ اشاعت: 2016-01-27

More Technology Articles