Apple iPhone sales and revenue finally decline

Apple IPhone Sales And Revenue Finally Decline

پہلی بار ایپل کے آئی فونز کی فروخت میں کمی

کئی سالوں تک مسلسل آئی فونز کی بڑھتی ہوئی فروخت کے بعد یہ سلسلہ پہلی بار رکا ہے۔ پہلی بار آئی فون کی فروخت اور کمپنی کی آمدن میں کمی ہوئی ہے۔ ایپل ، جس نے فروخت اور منافع کے لحاظ سے کئی تاریخی ریکارڈ بنائے ہے، نے 2016 کی دوسری سہ ماہی کی مالی رپورٹ شائع کر دی ہے۔اس رپورٹ کے مطابق پچھلی سہ ماہی میں کمپنی نے 51.2 ملین آئی فونز فروخت کیے جو پچھلے سال کے اسی عرصے کی فروخت 61 ملین سے 16 فیصد کم ہیں۔

آئی فون سے ہونے والی آمدن بھی پچھلے سال 58ارب ڈالر سے 13 فیصد کم ہو کر 50.6ارب ڈالر ہوگئی ہے۔ایپل نے پچھلی سہ ماہی میں ہی آئی فون کی فروخت میں کمی کی پیش گوئی کر دی تھی۔
ایپل کی دوسری مصنوعات کی فروخت میں بھی کافی کمی واقع ہوئی ہے۔ پچھلی سہ ماہی میں 10.3 ملین آئی پیڈز فروخت کیے گئے جو پچھلے سال کے 12.6 ملین آئی پیڈز سے 19فیصد کم ہیں۔

(جاری ہے)

میک کی فروخت بھی پچھلے سال کے 4.6 ملین یونٹ کی فروخت سے 12فیصد کم ہو کر 4.03 فیصد ہوگئی ہے۔


مصنوعات کی فروخت میں کمی کی وجہ سے کمپنی کے منافع میں بھی کمی ہوئی ہے۔ کمپنی کا منافع پچھلے سال کی اسی سہ ماہی کے منافع سے 23فیصد کم ہو کر 10.5 ارب ڈالر ہوگیا ہے۔
کمپنی نے اسی سہ ماہی کے آخر میں 9.7 انچ آئی پیڈ پرو اور آئی فون ایس ای متعارف کرائے ہیں، ان سے کمپنی کے منافع اور فروخت پر کیا اثر پڑے گا، یہ جاننے کےلیے مزید ایک سہ ماہی انتظار کرنا پڑے گا
سروسز کے شعبے میں ایپل اس سہ ماہی میں کافی کامیاب رہا۔
اس سہ میں کمپنی کی سروسز سے حاصل ہونے والی آمدن 6 ارب ڈالر رہی جو پچھلے سال کے اسی عرصے کے 5 ارب ڈالر کے مقابلے میں 1ارب ڈالر زیادہ ہے۔ایپ سٹور کی آمدن میں 35 فیصد اضافہ ہوا ہے اور ایپل میوزک کے سبسکرائبر کی تعداد بھی 13ملین سے زیادہ ہوگئی ہے۔
دوسری مصنوعات جیسے ایپل واچ، ایپل ٹی وی، بیٹس ہیڈ فون اور دوسرے ہارڈ وئیر کی فروخت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ اس سہ ماہی میں ان مصنوعات کی فروخت 29فیصد اضافے کے ساتھ 2.2 ارب ڈالر رہی

تاریخ اشاعت: 2016-04-26

More Technology Articles