Apple IPhone Shipments Revenue Forecast Miss Estimates

Apple IPhone Shipments Revenue Forecast Miss Estimates

ایپل آئی فونز کی فروخت توقعات سے کم ہوگئی

ایپل کے آئی فون کی فروخت میں موجودہ مالی سال کی تیسری سہ ماہی کافی کمی آ گئی ہے۔آمدن بھی اندازوں سے کافی کم ہو گئی ہے۔اس کا اثر ایپل کے مارکیٹ شیئر پر بھی پڑا ہے۔ ایپل کے مارکیٹ شیئر میں8.8 فیصد کمی آ گئی ہے۔آمدنی کی رپورٹ سامنے آنے پر صرف 8 منٹ میں ہی ایپل کے سٹاک کی مالیت 62 ارب ڈالر کم ہوگئی ہے.
ایپل کے بیان کے مطابق جون میں اختتام ہونے والی سہ ماہی میں ایپل نے 47.5ملین آئی فونز فروخت کیے۔

جبکہ ماہرین کا اندازہ تھا کہ اس سہ ماہی میں48.8 ملین یونٹ فروخت ہونگے۔ایپل کا خیال ہے کہ اب چوتھی سہ ماہی میں جو ستمبر میں ختم ہوگی، ایپل کی آمدن 49 ارب ڈالر سے 51 ارب ڈالر رہے گی۔اس سے پہلے اوسط آمدن کا اندازہ51.1 ارب ڈالر تھا۔
آئی فون کی طلب میں کمی سے لگ رہا ہے کہ ایپل پر کچھ مشکل وقت آنے والا ہے۔

(جاری ہے)

پچھلے سال ستمبر میں ایپل کے نئے فلیگ شپ کی لانچ کے بعد ایپل نے ریکارڈ منافع کمایا تھا۔

اس سال کے آخر میں بھی ایپل کے نئے ماڈل کی آمد متوقع ہے۔
ایپل کے آئی فون کی طلب میں کمی سے مارکیٹ میں ایپل کے شیئر کی قیمت8.8 فیصد کم تو ہوئی ہی ہے، اس کے ساتھ ساتھ سٹاک کی قیمت بھی کم ہو کر 130.75ڈالر رہ گئی ہے۔

ایپل واچ
مالی سال کی تیسری سہ ماہی، جس کا اختتام جون میں ہوا، میں ایپل کا کل منافع 10.7ارب ڈالر رہا یعنی 1.85ڈالر فی شیئر ۔
جبکہ آمدن 33 فیصد اضافے کے ساتھ 49.6ارب ڈالر رہی۔ تجزیہ کاروں کا اندازہ تھا کہ تیسری سہ ماہی میں فی شیئر منافع 1.81ڈالر اور فروخت 49.4ارب ڈالر رہے گی۔ایپل کا اندازہ تھا کہ گراس مارجن 38.5فیصد سے 39.5فیصد رہے گا جو توقعات سے زیادہ یعنی 39.7فیصد رہا۔
چین سے حاصل ہونے والی کل آمدنی میں بھی اضافہ ہوا ہے جو بڑھ کر 13.2ارب ڈالر رہی۔پچھلی سہ ماہی میں ایپل نے چین میں امریکا سے بھی زیادہ آئی فون فروخت کیے تھے(تفصیلات اس صفحے پر)
ایپل نے اپریل میں متعارف کرائی گئی ایپل واچ کے فروخت ہونے والے یونٹس کی تعداد نہیں بتائی۔
ایپل نے ایپل واچ کو اپنی وسیع درجہ بندی ،جسے “دیگر”( Other) کا نام دیا ہے ، میں ظاہر کیا ہے۔اس درجہ بندی میں بیٹس ہیڈ فون اور آئی پوڈ وغیرہ بھی شامل ہیں۔دیگر اشیاء کی فروخت 49 فیصد بڑھ کر 2.64ارب ڈالر ہو گئی ہے۔تجزیہ کاروں کا اندازہ تھا کہ 3.4ملین ایپل واچ 499 ڈالر فی گھڑی کی قیمت پر فروخت ہونگی۔

ایپل کے ٹیبلٹ ،آئی پیڈ، کی فروخت میں مسلسل کمی ہو رہی ہے۔
کمی کا یہ رحجان پچھلی چھ سہ ماہیوں سے جاری ہے۔ اس سہ ماہی میں آئی فون کی فروخت 18 فیصد کم ہو کر 10.9ملین رہی۔ایپل بڑی سکرین کے آئی پیڈ پر کام کر رہا ہے۔ ایپل کا خیال ہے کہ بڑی سکرین کے آئی پیڈ کاروباری صارفین کو لیپ ٹاپ اور کمپیوٹر کے متبادل کے طور پر زیادہ پسند آئیں گے۔
اس سہ ماہی میں میک کی فروخت 8.7فیصد اضافے کے ساتھ4.8 ملین رہی۔

تاریخ اشاعت: 2015-07-22

More Technology Articles