Apple is closing all stores and offices in China through February 9

Apple Is Closing All Stores And Offices In China Through February 9

ایپل چین میں اپنے تمام سٹور بند کررہاہے

ایپل نے ایک مختصر بیان جاری کیا ہے، جس میں بتایا ہے کہ وہ  کورونا وائرس کے باعث  مین لینڈ چین میں اپنے تمام فزیکل سٹورز، کارپوریٹ آفسز اور کانٹیکٹ سنٹر بند  کر رہا ہے۔  یہ سب 9 فروری تک  بند رہیں گے۔
ایپل نےماہرین صحت کی ہدایات کے بعد  چین میں اپنے دفاتر کو بند رکھنے کا  فیصلہ کیا ہے  تاکہ کمپنی کے ملازمین  دو ماہ سے پھیلی  کورونا وائرس  کی وبا سے محفوظ رہ سکیں۔

(جاری ہے)

دوسری طرف ایپل کے تمام آنلائن سٹورز کھلے رہیں گے۔
اس سے  پہلے خبریں  آئی تھیں کہ  کورونا وائرس کی وجہ سے  ایپل کےآنے والے آئی فون 9 اور آئی پوڈز کی پروڈکشن متاثر ہوگی۔ تاہم ایپل کے  شریک فاکس کون نے ان افواہوں کی تردید کی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ  آئی فون 9 کی ٹرائل پروڈکشن شروع ہو چکی ہے۔ افواہوں کے مطابق اسے مارچ کے آخر میں 30 ملین یونٹس کے ساتھ  لانچ کیا جائے گا۔
تاریخ اشاعت: 2020-02-02

More Technology Articles