Apple is now building its own graphics processors for the iPhone

Apple Is Now Building Its Own Graphics Processors For The IPhone

ایپل آئی فون کے لیے اب اپنے گرافکس پروسیسرز خود بنائے گا

ایپل آئی فون کے لیے موبائل پروسیسر تو بنا ہی رہا ہے لیکن لگتا ہے کہ کمپنی گرافکس چپس بھی خود ہی بنانے والی ہے۔
حال ہی میں برطانوی چپ میکر امیجی نیشن ٹیکنالوجیز نے اعلان کیا ہے کہ ایپل نے انہیں دوسالوں میں تھرڈ پارٹی کی بجائے خود ہی گرافکس چپس بنانے کے حوالے سے مطلع کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

ایپل کے اس فیصلے سے اس کے رائلٹی اور لائسنسگ کے اخراجات کافی حد تک کم ہو جائیں گے۔
ایپل کے اس فیصلے سے برطانوی چپ ساز کمپنی کی مشکلات میں ضرور اضافہ ہو جائے گا۔ اس وقت کمپنی کی 50 فیصد آمدن ایپل سے ہی ہوتی ہے۔رائٹر کا کہنا ہے کہ ایپل کے خود ہی گرافکس چپ تیار کرنے کے اعلان کے بعد برطانوی چپ ساز کمپنی کے سٹاک کی قیمت 70 فیصد تک گر گئی ہے۔

تاریخ اشاعت: 2017-04-04

More Technology Articles