Apple is now the first 800 billion company

Apple Is Now The First 800 Billion Company

ایپل 800 ارب ڈالر مالیت کی پہلی کمپنی بن گئی

ایپل کے سٹاک کی مالیت 800 ارب ڈالر سے بڑھ گئی ہے۔ امریکی تاریخ میں یہ پہلی بار ہوا کہ کسی کمپنی کی مارکیٹ سرمایہ کاری نے 800 ارب ڈالر کا ہدف عبور کیاہو۔
آئی فون کے کم یونٹس کی فروخت کا سن کر اگرچہ ایپل کے شیئرز کی قیمت کم ہوئیں تھی لیکن زیادہ منافع کی خبر سن کر یہ قیمت پھر زیادہ ہو گئیں۔ایپل کی مصنوعات اب پہلے سے زیادہ قیمتی ہیں۔

(جاری ہے)

اس وقت ایپل کے شیئر کی قیمت 3 فیصد اضافے کے ساتھ 153 ڈالر ہے۔


اس ساری صورتحال کا فائدہ وارن بفٹ کو بھی ہوا ہے۔ اُن کی ایپل میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ایک سال سے بھی کم عرصے میں 50 فیصد زیادہ ہوگئی ہے۔ایپل کی سہ ماہی معاشی رپورٹ دیکھ کر وہ بھی تعریف کرنے پر مجبور ہوگئے۔
اگر ایپل کا آنے والا فلیگ شپ آئی فون 8 لوگوں کی توقعات پر پورا اترا تو قوی امید ہے کہ ایپل 1 ٹریلین ڈالر مالیت کی پہلی کمپنی بن جائے گی۔

تاریخ اشاعت: 2017-05-09

More Technology Articles