Apple is testing a floating keyboard

Apple Is Testing A Floating Keyboard

ایپل آئی او ایس 10.3 میں فلوٹنگ کی بورڈ کےتجربات کر رہا ہے

ایک آئی او ایس ڈویلپر نے آئی او ایس 10.3 بیٹا کے کوڈ کا تجزیہ کر کے آئی پیڈ کے لیے 2 خفیہ کی بورڈ دریافت کیے ہیں۔ لگتا ہے ایپل ان کی بورڈز کے تجربات کے بعد انہیں آئی او ایس 11 میں جاری کرے گا۔
ان کی بورڈز میں سے پہلا ایپس اور دوسرے موادکے اوپر تیرتا رہتا ہے اور اسے سکرین پر کہیں بھی منتقل کیا جا سکتا ہے۔یہ کی بورڈ ٹریک پیڈ موڈ کو بھی سپورٹ کرتا ہے اور ٹیکسٹ ان پٹ کے دوران کرسر کو کنٹرول کرنے میں بھی مدد دیتا ہے۔

(جاری ہے)

اس طرح کے کی بورڈ سے صارفین دو مختلف ایپس کو سپلٹ موڈ میں اوپن کر کے دونوں میں ٹیکسٹ ٹائپ کر سکتے ہیں۔
دوسرا کی بورڈ گیسچر ان پٹ کو سپورٹ کرتا ہے۔ اس کی مدد سے لیفٹ اور رائٹ سوائپ کر کے بیک سپیس اور سپیس بار کے کام کیے جا سکتے ہیں۔
یہ کی بورڈ آئی فون میں بھی شامل کیے جا سکتے ہیں ۔ اس حوالے سے مزید معلومات تو جون میں ہونے والی ڈویلپرکانفرنس میں سامنے آئیں گی، جہاں آئی او ایس 11 کے نئے فیچر متعارف کرا ئے جائیں گے۔

تاریخ اشاعت: 2017-01-27

More Technology Articles