Apple is unveiling the new iPhones on September 10

Apple Is Unveiling The New IPhones On September 10

ایپل 10 ستمبر کو آئی فون 11 متعارف کرائے گا

جیسا کہ پہلے افواہیں چل رہی تھیں، ایپل نے 10 ستمبر کو ایک تقریب کا انعقاد  کیا ہے۔ یہ تقریب  کوپرٹینو، کیلیفورنیا  میں کمپنی کے ہیڈکوارٹر کے سٹیو جابز  تھیٹر میں ہوگی۔کمپنی نے اس تقریب کے باضابطہ دعوت نامے  بھی مختلف لوگوں کو بھجوا دئیے ہیں۔
ماضی کی افواہوں کو سامنے رکھاجائے تو توقع ہے کہ ایپل تین سمارٹ فون متعارف کرائے گا۔ یہ پچھلے سال کے آئی فون ٹین ایس، ٹین ایس میکس اور ٹین آر  کے جانشین ہونگے۔

(جاری ہے)

ٹین ایس اور ٹین ایس میکس کے متبادل آئی فون پرو کے نام سے سمارٹ فون متعارف کرایا جا سکتے ہیں جس میں رئیر پر ٹرپل کیمرہ ہوگا۔ ٹین آر کے متبادل جو فون متعارف کرایا جائے گا وہ اس کی بیک پر دو کیمرے ہونگے۔
اس کےعلاوہ سیلفی کیمرہ میں شاید 12fps سلو موشن ویڈیو ریکارڈنگ کا آپشن بھی ہو سکتا ہے۔پرو ڈیوائسز کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ اس میں ائیر پوڈ کیس کے لیے ریورس چارجنگ کا فیچر بھی ہوگا۔ سکرین کےمعاملے میں نئے آئی فون میں شاید انقلابی تبدیلیاں نہ ہوں۔ یہ تینوں فون سائز اور ریزولوشن میں اپنے پیش رو جیسے ہی ہونگے۔
نئی فون میں اے 13 چپ شامل کی جائے گی۔ اس میں ہیپٹک ٹچ ، تھری ڈی ٹچ کی جگہ لے گا۔فائیو جی کنکٹیویٹی کے لیے صارفین کو 2020 کا انتظار کرنا پڑے گا۔
تاریخ اشاعت: 2019-08-29

More Technology Articles