Apple is working on a secutiry feature

Apple Is Working On A Secutiry Feature

ایپل آئی فون میں ہنگامی صورت حال سے نپٹنے کے لیے نیا فیچر متعارف کرائے گا

مستقبل کے آئی او ایس میں ایس او ایس کا نیا فیچر شامل کیا جائے گا،جس کے بعد پانچ بار جلدی سے پاور بٹن دبانے سے ہنگامی نمبروں پر کال مل جائے گی۔جب کوئی صارف 5 دفعہ پاور بٹن دبائے گا تو اس کی سکرین پر ایک کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہوجائے گا اور فون سے ایک سائرن جیسی آواز آئے گی۔ اس کا مقصد یہ ہے کہ اگر کسی نے غلطی سے 5 بار بٹن دبا دیا ہے تو وہ ہنگامی کال کو فوری طور پر منسوخ کر دے۔

(جاری ہے)

کاؤنٹ ڈاون کے زیرو پر پہنچتے ہی فون 911 یا کسی بھی جگہ کے ہنگامی نمبروں پر کال ملا دے گا۔
صارفین چاہیں تو اس فیچر کو سیٹنگ سے ڈس ایبل بھی کر سکتے ہیں۔ڈویلپر اسے iOS 10.2 Beta 2 اپ ڈیٹ میں دیکھ سکتے ہیں تاہم یہ نہیں معلوم کے اسے عام صارفین کےلیے کب لانچ کیا جائے گا۔

تاریخ اشاعت: 2016-11-09

More Technology Articles