Apple may enter the social media wars

Apple May Enter The Social Media Wars

ایپل بھی جلد سنیپ چیٹ کی طرح سوشل میڈیا ایپ متعارف کرائے گا

لگتا ہے کہ ہر کوئی سنیپ چیٹ کو کاپی کرنے میں لگا ہوا ہے۔ سب سے پہلے انسٹاگرام پھر فیس بک نے سنیپ چیٹ کی کاپی کی لیکن اب ایپل بھی سنیپ چیٹ کی طرح ایک ایپلی کیشن متعارف کرانا چاہتا ہے۔
بلوم برگ کی ایک رپورٹ کے مطابق ایپل ایک ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن پر کام کر رہا ہے۔ اس ایپلی کیشن کو استعمال کرتے ہوئے صارفین ویڈیو ریکارڈ کرنے کے بعد اس پر فلٹر اور ڈرائنگ اپلائی کر سکیں گے۔

اس ایپلی کیشن کو Final Cut Pro اور iMovie کی ٹیم بنا رہی ہے۔ اس ایپلی کیشن سے بنائی ہوئی ویڈیو براہ راست اپنے رابطہ نمبروں اور ٹوئٹر پر بھی شیئر کی جا سکے گی تاہم رپورٹ میں فیس بک پر شیئر کرنے کا ذکر نہیں ہے۔
بلوم برگ کے ذرائع کے مطابق یہ ایپلی کیشن اس طرح بنائی گئی ہے کہ صارفین اسے ایک ہاتھ سے استعمال کر سکیں گے۔

(جاری ہے)

یعنی صارفین ایک منٹ میں ہاتھ سے ویڈیو شوٹ، ایڈٹ اور اپ لوڈ کر سکتے ہیں۔


خیال ہے کہ ایپل اس ایپلی کیشن کو الگ سے لانچ کرے گا تاہم اسے کیمرہ ایپ میں بھی شامل کیا جا سکتا ہے۔
اس ایپلی کیشن کے لانچ کرنے سے اگر ایپل کو مقصد سوشل میڈیا پلیٹ فارمز میں اچھا خاصا شیئر حاصل کرنا ہے تو ایپل لازمی اس کا ایک ورژن اینڈروئیڈ کے لیے بھی لانچ کرے گا۔
یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ ایپل اس ایپلی کیشن کو 2017 میں لانچ کرے گا اور یہ بھی ہوسکتا ہےکہ ایپل اس ایپلی کیشن کا منصوبہ بیچ میں ہی ختم کر دے۔

تاریخ اشاعت: 2016-08-28

More Technology Articles