Apple may launch iPhone 7 in new Jet White color

Apple May Launch IPhone 7 In New Jet White Color

ایپل آئی فون 7 کو جیٹ وائٹ رنگ میں بھی متعارف کرائے گا

ایپل نے جب ابتدا میں آئی فون 7 کا اعلان کیا تو بتایا تھا کہ وہ اس فون کو پانچ رنگوں، سلور، گولڈ، روز گولڈ، میٹ بلیک اور جیٹ بلیک میں لانچ کرے گا مگر لگتا ہے کہ ایپل آئی فون 7 کے دونوں ماڈلز کو ایک اور رنگ میں بھی لانچ کرنے کا سوچ رہا ہے۔

(جاری ہے)


جاپانی نیوز آؤٹ لٹ میک اوٹاکارا کی رپورٹ کے مطابق ایپل آئی فون 7کو جیٹ وائٹ کلر میں بھی متعارف کرائے گا۔تاہم یہ نہیں معلوم ہو سکا کہ یہ نیا ماڈل کب لانچ کیا جائے گا۔
میک اوٹاکار ا اس سے پہلے بہت سی ایسی خبریں لیک کر چکا ہے، جو بعد میں درست ثابت ہوئی مگر اس بار اس کا کہنا ہے کہ یہ خبر غلط بھی ثابت ہو سکتی ہے۔

تاریخ اشاعت: 2016-11-07

More Technology Articles