Apple new record in China

Apple New Record In China

ایپل کے چین میں نئے ریکارڈ

انٹرنیشنل ڈیٹا کارپوریشن (آئی ڈی سی)عالمی طور پر اعداد وشمار کا تجزیہ کرنے والی کمپنی ہے۔ اس کے اعداد شمار کے مطابق2015 کی پہلی سہ ماہی میں امریکی ایپل، چینی شومی کو پیچھے چھوڑ کر چین کی سب سے بڑی سمارٹ فون فروخت کرنے والی کمپنی بن گئی۔رپورٹ کے مطابق پچھلی سہ ماہی میں ایپل نے 14.5 ملین یونٹ چین بھیجے اور مارکیٹ کے 14.7 فیصد حصے پر قابض رہا۔

(جاری ہے)

اس کے برعکس شومی 13.5 ملین یونٹ کے ساتھ مارکیٹ میں 13.7 فیصد جگہ بنا سکا۔
ہوواوے کا مارکیٹ میں 11.4 فیصد، سام سنگ کا 9.7 اور لینوو اک 8.3 فیصد حصہ رہا۔
رپورٹ کے مطابق چین جو دنیا کی سب سے بڑی موبائل مارکیٹ ہے میں ایک سہ ماہی میں 98.8 ملین یونٹ فروخت کے لیے پیش کیے گئے۔یہ پچھلے سالوں کے مقابلے میں 4 فیصد کم ہے۔ 2009 کے بعد چینی سمارٹ فون مارکیٹ میں پہلی دفعہ کمی دیکھی گئی ہے۔

تاریخ اشاعت: 2015-05-12

More Technology Articles