Apple officially starts manufacturing iPhone SE in India

Apple Officially Starts Manufacturing IPhone SE In India

ایپل نے اب بھارت میں باضابطہ طور پر آئی فون بنانا شروع کر دئیے

ایپل نے بھارت میں باضابطہ طور پر آئی فون بنانا شروع کر دئیے ہیں تاہم بھارت میں آئی فون کے سستے ماڈل بنا کر انہیں بھارت میں ہی فروخت کیا جائے گا۔ جو ماڈل ہمسایہ ملک میں بنائے جائیں گے اُن میں آئی فون ایس ای اور آئی فون 6 ایس شامل ہیں۔کمپنی نے بھارت میں آئی فون ایس ای کا ٹرائل بیچ مکمل کر لیا ہے۔

(جاری ہے)


خیال کیا جا رہا ہے کہ بھارت میں فون کی قیمت 100 ڈالر تک کم کی جائے گی کیونکہ بھارت میں بننے کی وجہ سے ان پر درآمدی ٹیکس عائد نہیں ہوگا، جس کے بعد آئی فون ایس ای 250 ڈالر سے بھی کم میں فروخت ہوگا۔حکومتی ذرائع نے خیال ظاہر کیا ہے کہ ایپل ملک میں مزید ماڈلز تیار کرنے کی اجازت بھی طلب کر سکتا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2017-05-18

More Technology Articles