Apple patent shows wrap-around iPhone screen

Apple Patent Shows Wrap-around IPhone Screen

ایپل کا نیا پیٹنٹ ۔ سکرین آئی فون کے دونوں طرف ہوگی

ایپل کو ایک نئی الیکٹرانک ڈیوائس کے حقوق ملکیت دئیے گئے ہیں۔ اس ڈیوائس کی ڈسپلے سکرین ڈیوائس کے ہرطرف ہوگی۔
اپنی درخواست میں ایپل نے کہا ہے کہ اس ڈیوائس کی سکرین لچکدار ہوگی۔

(جاری ہے)

ہر طرف سکرین ہونے کی وجہ سے اس ڈیوائس کا زیادہ سے زیادہ حصہ بطور سکرین کے استعمال کیا جا سکے گا، تاہم اس ڈیوائس کے اوپر اور نیچے کی سائیڈ پر پر سکرین نہیں ہوگی۔
اس فون کے لیے صارفین کو ابھی بہت زیادہ انتظار کرنا پڑےگا۔ ایپل کے زیر استعمال سکرین ٹیکنالوجی میں ایسے ڈسپلے کا آئی فون ممکن نہیں۔ایسی سکرین صرف او ایل ای ڈی سے ہی ممکن ہوسکے گی۔
ایک بات یہ بھی ذہن میں رہے کہ یہ صرف حقوق ملکیت کی درخواست ہے، ضروری نہیں کہ ایپل ایسا فون بنا کر مارکیٹ بھی کرے۔

تاریخ اشاعت: 2016-06-15

More Technology Articles