Apple patents a way to wirelessly transfer power between devices

Apple Patents A Way To Wirelessly Transfer Power Between Devices

ایپل کی ڈیوائسز وائرلیس چارجنگ سے ایک دوسرے کو چارج کریں گی

یو ایس پیٹنٹ اینڈ ٹریڈ مارک آفس کے کاغذات کے مطابق ایپل نے ایک دلچسپ ایجاد کے حقوق ملکیت کی درخواست دی ہے۔ ایپل کی ڈیوائسز ایک دوسرے کو وائرلیس چارج کر سکیں گی۔کاغذات کے مطابق یہ ایک وائرلیس چارجنگ کوائل ہوگی جو کرنٹ کو دوطرفہ منتقل کر سکے گی۔ نظریاتی طور پر آئی پیڈ یا میک بک اس چارجر سے آئی فون ٹین یا آئی پی فون 8 کو چارج کر سکیں گی۔


حقوق ملکیت کی درخواست کے ساتھ منسلک ڈرائنگز دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ اس ٹیکنالوجی میں ایک ڈیوائس دوسری ڈیوائسز کو بھی چارج کر سکے گی یعنی ایک میک بک دو یا تین دوسری ڈیوائسز جیسے آئی فون یا آئی واچ کو بھی چارج کیا جا سکے گا۔ اس نئی ٹیکنالوجی میں ڈیوائس کے چارج کرنے یا چارج ہونے کا انحصار اس بات پر ہوگا کہ وہ دوسری ڈیوائس کے ایک طرف ہے یا دوسری طرف۔

(جاری ہے)

یعنی ڈیوائس کو ایک طرف رکھنے سے یہ چارج کرے گی اور دوسری طرف رکھنے سے اس کی چارجنگ شروع ہو جائے گی۔اسی طرح شاید یہ بھی ممکن ہو کہ آئی واچ کو آئی فون کے ڈسپلے پر رکھنے سے اس کی بھی چارجنگ ہو جائے ۔
اس ٹیکنالوجی کو حقیقت میں بدلنے کے لیے ایپل کو ایسا طریقہ کار معلوم کرنا ہوگا، جس سے وائرلیس چارجنگ کوائل انکمنگ اور آؤٹ گوئنگ کرنٹ سوئچ کر سکے اور اس دوران گرم بھی نہ ہو۔
ایپل کی وائرلیس چارجنگ کی حامل ڈیوائسز کو حقیقت کا روپ دھارنے میں کئی سال لگ سکتے ہیں۔ یہ بھی ہوسکتا ہے کہ ایپل نے اس طرح کی کوئی ڈیوائس نہ بنائے، کیوں کہ بہت سے خیالات صرف حقوق ملکیت کی درخواستوں تک رہتے ہیں، کبھی حقیقت نہیں بنتے۔

Apple patents a way to wirelessly transfer power between devices
تاریخ اشاعت: 2018-07-28

More Technology Articles