Apple, Samsung sued over phones that release excessive radiation
سمارٹ فونز کے زیادہ تابکاری خارج کرنے پر ایپل اور سام سنگ پر مقدمہ
یہ مسئلہ ایپل ہی نہیں بلکہ سام سنگ کےگلیکسی ایس 8 کے ٹسٹ کے نتائج میں بھی سامنے آیا۔ ایف سی سی کے مطابق سمارٹ فونز میں تابکاری کی حد ایک گرام ٹشوز پر 1.6 واٹ فی کلوگرام ہونی چاہیے۔ٹسٹ کے نتائج کے مطابق گلیکسی ایس 8 میں 2 ملی میٹر سے تابکاری کی حد 8.22 واٹ فی کلوگرام تھی۔ اس کا مطلب ہے کہ جو صارفین گلیکسی ایس 8 کو اپنی شرٹ یا پینٹ کی جیب میں رکھتے ہیں، وہ حکومت حد سے زیادہ تابکاری کا شکار ہوتے ہیں۔
2 ملی میٹر سے ٹسٹ کیے گئے 11 فونز میں تابکاری کی حد قانونی حد سے زیادہ پائی گئی ۔
(جاری ہے)
اس کی وجہ یہ ہے کہ فون ساز کمپنیاں اس قانون میں ایک خامی کا فائدہ اٹھاتی ہیں۔
1990 کی دہائی میں جب قانونی حد طے کی جانے لگی تو زیادہ تر لوگ اپنے فون کو بیلٹ لوپ میں 25 ملی میٹر کے فاصلے پر رکھتے تھے۔ تب یہی فاصلہ ٹسٹنگ کے لیے معیار بن گیا۔اس حوالے سے صارفین کے حقوق کے لیے کام کرنے والی فرم فیگن سکاٹ نے ایک پریس ریلیز جاری کی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ نادرن ڈسٹرکٹ آف کیلیفورنیا، سان فرانسسکو ڈویژن کی یو ایس ڈسٹرکٹ کورٹ میں جاری ایپل اور سام سنگ پر چلنے والے دو مقدمات کو ایک میں ضم کر دیا گیا ہے۔اس مقدمے میں عدالت سے استدعا کی ہے کہ ان کمپنیوں سے مدعیان کو طبی مانیٹرنگ اور ہرجانے کی مد میں رقم دلائی جائے۔
فیگن سکاٹ نے جو پریس ریلیز جاری کی ہے، اس میں بتایا گیا ہے کہ 2 ملی میٹر کے فاصلے سے آئی فون 8 اور گلیکسی ایس 8 قانونی حد سے دوگنا آر ایف ریڈی ایشن خارج کرتے ہیں۔0 ملی میٹر کے فاصلے سے ایپل آئی فون 8 قانونی حد سے 5 گنا زیادہ اور گلیکسی ایس 8 میں 3 گنا زیادہ تابکاری خارج ہوتی ہے۔ایف سی سی نے تاربکاری کے لیے جن سمارٹ فونز کو ٹسٹ کرایا ہے ان میں آئی فون 7 پلس، آئی فون 8 ، آئی فون 10 آر، گلیکسی ایس 8 ، گلیکسی ایس 9 اور گلیکسی ایس 10 شامل ہیں۔
یہ معاملہ اس وجہ سے بھی حساس ہے کہ PEW کی ریسرچ کے مطابق 96 فیصد امریکیوں کے پاس سیل فون ہے جبکہ 81 فیصد کے پا س سمارٹ فون ہے۔29 فیصد امریکی نوجوان اپنے سمارٹ فونز کے ساتھ ہی بستر میں سوتے ہیں۔اس لیے ملک بھر میں سمارٹ فون کے مالکان کو آر ایف ریڈی ایشن کے بارے میں یا اس کی قانونی حد کے بارے میں معلوم ہونا چاہے۔
More Technology Articles
مائیکروسافٹ نے اینڈروئیڈ ایپس سپورٹ کے ساتھ ونڈوز 11 پیش کر دی
Windows 11 Announced With Android Apps Support
ٹی ایس ایم سی یورپ کی بجائے امریکا میں 3 این ایم فاؤنڈری بنائے گا
Reuters: TSMC May Build Its Advanced 3nm Foundry In The US Instead Of Europe
انسٹاگرام صارفین جلد ہی ڈیسک ٹاپ سے بھی پوسٹ تخلیق کر سکیں گے
Instagram Will Soon Let You Create Posts On Desktop
گوگل نے فٹ بٹ کی خریداری کو مکمل کر لیا
Google Completes Acquisition Of Fitbit
ایپل نے بہتر ساؤنڈ اور سری سمارٹ کے ساتھ 99 ڈالر کا ہوم پیڈ منی پیش کر دی
Apple Outs $99 HomePod Mini With Big Sound And Siri Smarts
او ایل ای ڈی ڈسپلے اور فائیو جی کے ساتھ ایپل نے آئی فون 12 اور 12 منی متعارف کرا دئیے
Apple IPhone 12 And 12 Mini Are Official With OLED Displays, 5G
فائیو جی ، بڑی سکرین اور بہتر کیمروں کے ساتھ ایپل نے آئی فون 12 پرو اور پرو میکس پیش کر دئیے
Apple IPhone 12 Pro And Pro Max Unveiled With 5G, Larger Screens, Improved Cameras
گیمنگ لیپ ٹاپس بائینگ گائیڈ
Gaming Laptop Buying Guide
ایپل نے اے 14 بائیونک چپ سیٹ کے ساتھ نیا آئی پیڈ ائیر پیش کر دیا
Apple Unveils New IPad Air With A14 Bionic Chipset, Refreshes Entry-level IPad Too
ایپل نے باضابطہ طور پر واچ سیریز 6 اور واچ ایس ای جاری کر دیں
Apple Watch Series 6 And Watch SE Are Official
سام سنگ نے اب تک کا سب سے سستا فائیو جی فون اے42 فائیو جی سمارٹ فون پیش کر دیا
Samsung Announces Galaxy A42 5G - Its Cheapest 5G Phone Yet
ہواوے فلوٹنگ ڈسپلے کے ساتھ نوٹ بک پیش کرے گا
Huawei To Introduce A Notebook With Floating Display, Honor To Bring A New Budget Entry