Apple Sells 13 Million iPhones In Opening Weekend

Apple Sells 13 Million IPhones In Opening Weekend

ایپل کا نیا ریکارڈ ۔پہلے ویک اینڈ پر 1 کروڑ 30 لاکھ آئی فونز فروخت ہوئے

ایپل نے اعلان کیا ہے کہ آئی فون 6 ایس(تفصیلات اس صفحے پر) اور آئی فون 6 ایس پلس (تفصیلات اس صفحے پر) کے لانچ کے بعد پہلے ہفتے کے اختتام پر 13 ملین ڈیوائسز فروخت ہوئیں۔ یہ ایپل کا نیا ریکارڈ ہے۔ پچھلے سال ایپل نے پہلے ویک اینڈ پر 10 ملین اور 2013 میں 9 ملین یونٹ فروخت کیے تھے۔
پچھلے سال کے مقابلے میں ایپل نے چین میں بھی آئی فون 6 ایس اور 6 ایس پلس کو پہلے دن ہی لانچ کر دیاجبکہ پچھلے سال چین میں آئی فون 6 اور 6 پلس کو کچھ ہفتوں بعد متعارف کرایا گیا تھا لیکن 2013 میں آئی فون 5 اور 5 سی پہلے دن ہی چین میں دستیاب تھے۔


پہلے ویک اینڈ پر فروخت ہوئے آئی فونز کے اعداد شمار کا جائزہ لیں تو معلوم گا کہ ایپل نے ہر منٹ میں 3000 آئی فونز فروخت کیے، یعنی ہر سیکنڈ میں 50 آئی فونز۔

(جاری ہے)

یہ ایک واقعی بڑی تعداد ہے۔

ایپل نے اعلان کیا کہ آئی فون 6 ایس اور 6 ایس پلس 9 اکتوبر سے مزید 40 ممالک میں دستیاب ہونگے۔ان ممالک میں اینڈورا، آسٹریا، بیلجیم، بوسنیا، بلغاریہ، کروشیا، جمہوریہ چیک، ڈنمارک، ایسٹونیا، فن لینڈ، یونان، گرین لینڈ، ہنگری، آئس لینڈ، آئرلینڈ، ایسل آف مین، اٹلی، لیٹویا، لیچٹنسٹن، لیتھیونیا، لسمبرگ، مالدیپ، میکسیکو، موناکو، نیدرلینڈ، ناروے، پولینڈ، پرتگال،رومانیہ، روس، سلوواکیا، سلووینیا، سپین، سوئیڈن،سوئیزرلینڈ اور تائیوان شامل ہیں۔

10 اکتوبر کو انہیں بحرین، اردن، کویت، قطر، سعودی عرب، اور متحدہ عرب عمارات میں لانچ کیا جائے گا۔

تاریخ اشاعت: 2015-09-29

More Technology Articles