Apple share of smartphone industry profits now stands at 94 percent

Apple Share Of Smartphone Industry Profits Now Stands At 94 Percent

سمارٹ فون مارکیٹ کے منافع میں ایپل کا شیئر 94 فیصد

2015 کی تیسری سہ ماہی میں سمارٹ فون انڈسٹری کے منافع میں ایپل 94 فیصد شیئر کے ساتھ پہلے نمبر پر رہا۔
مارکیٹ ریسرچ فرم کانکرڈ جینویٹی کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق پچھلی سہ ماہی میں سمارٹ فون مارکیٹ کے منافع میں ایپل کا حصہ 92 فیصد اور ایک سال پہلے 85 فیصد تھا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ سمارٹ فونز کی تعداد کے لحاظ سے ایپل کے پاس سمارٹ فون مارکیٹ کاشیئر صرف 14.5فیصد(48 ملین یونٹ)رہا۔

ایپل کے زیادہ منافع کی وجہ ایپل فونز کی قیمتیں ہیں۔ تیسری سہ میں ایپل کے فون کی اوسط قیمت 670 ڈالر رہی۔

(جاری ہے)

تیسری سہ میں ایپل کا آپریٹنگ مارجن 37 فیصد رہا۔
سام سنگ نے تیسری سہ ماہی میں 81 ملین سمارٹ فون یونٹ مارکیٹ میں فروخت کےلیےپیش کیے۔ یہ مارکیٹ میں فروخت کے لیےپیش کیے گئے تمام سمارٹ فونز کا 24.5فیصد ہیں۔سمارٹ فونز انڈسٹری کے منافع میں سام سنگ کا شیئر 11 فیصد رہا۔تیسری سہ ماہی میں سام سنگ کے سمارٹ فون کی اوسط قیمت 180 ڈالر رہی۔
رپورٹ کے مطابق ایپل اور سام سنگ کا مشترکہ منافع 100 فیصد سے بھی بہت زیادہ ہے ۔ اس کی وجہ یہ بیان کی گئی ہے کہ ایچ ٹی سی، بلیک بیری، سونی اور لینوو نے ہائی اینڈ سمارٹ فونز میں کافی نقصان اٹھایا ہے۔

Apple share of smartphone industry profits now stands at 94 percent
تاریخ اشاعت: 2015-11-18

More Technology Articles