Apple shares hit 52 week low on Friday

Apple Shares Hit 52 Week Low On Friday

ایپل کے شیئر کی قیمت 52 ہفتوں کی کم ترین سطح پر

جمعے کو ختم ہونے والے دن پر ایپل کے شیئرز کی قیمت 52 ہفتوں کی کم ترین سطح یعنی 91.85 ڈالر پر آگئی۔ اسی دن کے اختتام تک قیمت 92.72 ڈالر ہوچکی تھی۔اس سے پہلے انہی 52 ہفتوں میں ایپل کے شیئرز کی قیمت 132.97 ڈالر کی بلند ترین سطح پر بھی جا چکی ہے۔ ایپل کے شیئر میں کمی 29 اپریل کو ایپل کی سہ رپورٹ سامنے آنے کی وجہ سے ہوئی، جس کے مطابق(تفصیلات اس صفحے پر) تاریخ میں پہلی بار آئی فون کی فروخت میں کمی آئی ہے۔

(جاری ہے)


52 ہفتوں میں ایپل کے شیئر کی زیادہ سے زیادہ قیمت 20جولائی 2015 کو 132.97ڈالر تھی۔ایپل کی شیئرز کی موجودہ قیمت سے کم قیمت 27جون 2014 کو دیکھنے میں آئی تھی، جب ایپل کے شیئر کی قیمت 90.77ڈالر ہوگئی تھی، جس کے بعد سے ایپل کے شیئرز کی قیمت میں اضافہ ہی ہوتا رہا تھا۔
502.74 ارب ڈالر کی مارکیٹ سرمایہ کاری کے ساتھ ایپل اس وقت بھی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی ہے۔الفابیٹ کےشیئرز کی قیمت میں کمی کے بعد الفابیٹ کی مالیت 495.56ارب ڈالر ہو گئی ہے، جس کی وجہ سے ایپل دوبارہ دنیا کی سب سے بڑی کمپنی بن گئی ہے۔

Apple shares hit 52 week low on Friday
تاریخ اشاعت: 2016-05-07

More Technology Articles