Apple Store customer smashes iPhones

Apple Store Customer Smashes IPhones

غصے میں بھرے گاہک نے ایپل سٹور میں دھاتی گیند سے 56000ڈالر کے آئی فون توڑ دئیے

ڈیجون، فرانس۔ ایپل نے جب ایک گاہک کا آئی فون لینے اور اس کے پیسے واپس کرنے سے انکار کیا تو گاہک غصے میں آگیا۔ غصے میں بے قابو اس گاہک نے فرانس کے ایپل سٹور میں دھاتی گیند مار مار کر سامنے آنے والے سارے آئی فون توڑ دئیے۔اس شخص نے 12 آئی فون اور ایک میک بک کو توڑ کر اپنا غصہ نکالا۔

(جاری ہے)


اس واقعے کی ویڈیو یوٹیوب پر بھی پوسٹ کی گئی ، جس میں ایک شخص کو ڈسپلے پر موجود آئی فونز اور ایک لیپ ٹاپ توڑتے ہوئے دکھایا گیاہے۔
عینی شاہدین کے مطابق پیسے واپس نہ کرنے پر  وہ شخص ایپل پر  صارفین کے حقوق کی خلاف ورزی کا الزام لگا رہا تھا۔
فون توڑنے کے بعد یہ شخص سیکورٹی گارڈ سے بچ نکلنے میں کامیاب ہوگیا تاہم بعد میں شاپنگ مال سے پکڑا گیا۔

تاریخ اشاعت: 2016-10-03

More Technology Articles