Apple sued by the parents of a 5 year old girl

Apple Sued By The Parents Of A 5 Year Old Girl

کار حادثے میں مرنے والی 5 سالہ بچی کے والدین نے ایپل پر مقدمہ کر دیا

جیمز اور اس کی بیوی کی زندگی 24دسمبر 2014 کو بالکل بدل گئی۔اس تاریخ کو دونوں نے اپنی 5سالہ بیٹی موریا کو ایک کار حادثے میں کھویا تھا۔ جیمز نے بہت زیادہ ٹریفک ہونے کی وجہ سے اپنی گاڑی کی رفتار ہلکی کر لی تھی مگر اسے جس کار نے ٹکر ماری اس کی رفتار 65 میل فی گھنٹہ تھی۔ دوسری کار کے تیز رفتاری میں ہونے کی وجہ اس کے 24 سالہ ڈرائیور کا اپنے آئی فون 6 پر ایپل کی فیس ٹائم پر کال میں مصروف ہونا تھا۔

جس وقت پولیس وہاں پہنچی دوسرے ڈرائیو کی فیس ٹائم ویڈیو کال بدستور جاری تھی۔

(جاری ہے)


اپنے مقدمے میں جیمز نے موقف اختیار کیا ہے کہ ایپل ڈرائیونگ کےدوران فیس ٹائم کے استعمال سے روکنے کےلیے لاک فیچر استعمال کرنے میں ناکام رہا ہے۔ایپل اس فیچر کے حقوق ملکیت تو حاصل کر چکا ہے مگر اس نے ابھی تک اسے بنایا نہیں۔ مقدمے میں اسے آئی فون 6 کی خرابی گردانا گیا ہے۔
اپنے مقدمے میں جیمز نے عدالت سے یہ استدعا تو نہیں کی کہ ایپل سے فون میں یہ فیچر شامل کرایا جائے تاہم اس نے ایپل پر ہرجانے کا دعویٰ ضرور کیا ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ ٹیکساس میں 18 سال سے زائد عمر کے لوگوں پر دوران ڈرائیونگ فون کرنے کے حوالے سے کوئی قانون نہیں۔

تاریخ اشاعت: 2016-12-30

More Technology Articles