Apple to refund millions of dollars to its customers

Apple To Refund Millions Of Dollars To Its Customers

اپیل اپنے صارفین کو کروڑوں ڈالر واپس کرے گا

اپیل کی طرف سے اعلان کیا گیا ہے کہ وہ اپنے ان تمام صارفین کو رقم واپس کرے گا جن کے بچوں نے آئی فون اور آئی پیڈ میں غلطی سے ویڈیو گیمز کی خریدار ی کیلئے ادائیگی کی تھی۔

اپیل کا یہ فیصلہ ان تمام والدین کی طرف سے امریکی ٹریڈ کمیشن میں دائر درخواستوں بعد لیا گیا ہے جنکے بچوں نے گیمز کھیلتے ہوئے غلطی سے پیسوں کی ادائیگیاں کر دی تھیں۔

اسکے علاوہ اپیل نے وعدہ بھی کیا ہے کہ وہ اپنی ادائیگیوں کے سسٹم کو تبدیل کرے گا، اور بہتر سسٹم لیکر آئے گا۔

(جاری ہے)

اپیل کے آئی فون یا آئی پیڈ میں اگر کسی ادائیگی کیلئے پاسورڈ داخل کیا جائے تو اگلے 15منٹ تک دوبارہ پاسورڈ داخل کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی، جسکی وجہ سے لاکھوں والدین جو کسی اپلیکیشن کی خریداری یا ڈاؤن لوڈ کے بعد آئی فون یا آئی پیڈ اپنے بچوں کو کھیلنے کیلئے دے دیتے ہیں کو کروڑوں ڈالرز کی اضافی ادائیگی کرنا پڑ گئی۔

ایپل کے مطابق اس نے 2.8کروڑ افراد کو بذریعہ ای میل رابطہ کیا ہے، جنہوں نے بچوں کیلئے ویڈیو گیمز کی ادائیگی آن لائن کی ہے۔ اپیل کے مطابق جن افراد کے ای میل ایڈریس غلط تھے انہیں بذریعہ ڈاک مطلع کیا گیا ہے کہ وہ اپنی شکائیت ارسال کریں، انکے پیسے انہیں واپس کر دئیے جائیں گے۔

تاریخ اشاعت: 2014-01-16

More Technology Articles