Apple TV + is now available

Apple TV + Is Now Available

ایپل کی سٹریمنگ سروس ایپل ٹی وی پلس لانچ کر دی گئی

ایپل نے  اپنی سٹریمنگ سروس ایپل ٹی وی پلس کو کو لانچ کر دیا ہے۔ ایپل ٹی وی پلس میں صارفین کو بہترین شوز اور اوریجنل فلمیں دکھائی جائیں گی۔ایپل ٹی وی پلس سے ایپل بھی نیٹ فلکس  اور ڈزنی پلس کے مقابلے پر آ گیا ہے۔ایپل ٹی وی پلس کو ہر کوئی ایک ہفتے تک مفت دیکھ سکتا ہے۔

(جاری ہے)

ایسے صارفین جنہوں نے 10 ستمبر کے بعد ایپل ڈیوائسز خریدی ہیں،انہیں  ایپل ایک سال کے لیے اس سروس کی مفت سبسکرپشن  دے گا۔
ایپل ٹی وی پلس کی فیس اس وقت موجود دوسری سٹریمنگ سروسز میں سب سے کم ہے۔ اس کی فیملی سبسکرپشن فیس 5 ڈالر ماہانہ ہے۔ اس کے مقابلے میں  ڈزنی پلس  کی ماہانہ 7 ڈالر  ہے۔ اسے اگلے ہفتے لانچ کیا جائے گا۔

تاریخ اشاعت: 2019-11-02

More Technology Articles