Apple Watch is a FLOP

Apple Watch Is A FLOP

ایپل واچ فیل ہوگئی

ایپل واچ کی فروخت اپریل کے مقابلے میں 90 فیصد کم ہو گئی ہے۔ایپل اس وقت امریکا میں ایپل واچ کے 20 ہزار سے بھی کم یونٹس فروخت کر رہا ہےجبکہ کچھ مخصوص دنوں میں یہ تعداد 10 ہزار ہو جاتی ہے۔ جون کے آخری دنوں میں تو فروخت کم ہو کر 4 سے 5 ہزار یونٹ یومیہ تک آ گئ تھی۔ اس کے برعکس 10 اپریل سے شروع ہونے والے ہفتے میں صارفین نے 2 لاکھ یونٹ یومیہ خریدے تھے، اُس ہفتے ایک ہفتے میں پندرہ لاکھ یونٹس فروخت ہوئے۔


سلائس انٹیلی جنس(Slice Intelligence) کا کہنا ہے کہ ایپل واچ کی فروخت میں دوتہائی تعداد تو اس کے سستے ترین ورژن “سپورٹس” ورژن کی ہے، جسکی قیمت 349 ڈالر یا 299 پاؤنڈ ہے۔مارکیٹ واچ کے مطابق امریکا میں ایپل واچ کا مہنگا ترین ورژن یعنی گولڈ ورژن کے صرف 2ہزار یونٹ فروخت ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

گولڈ ورژن کی قیمت 10 ہزار ڈالر ہے۔
سلائس انٹیلی جنس کے پیش کیے گئے اعداد شمار غیر حتمی ہیں۔

انہیں اُن ای میلز کی بنیاد پر مرتب کیا گیا ہے، جو خریداری کے بعد خریداروں کو بھیجی جاتی ہیں۔ایپل نے اپریل کے بعد ابھی تک ایپل واچ کی فروخت کے اعداد و شمار ظاہر نہیں کیے۔ویب سائٹ میگ رومرز(MacRumors) کے مطابق ایپل اپنی ایپل واچ کو الگ سے درجہ بندی دینے کی بجائے دیگر(Others)کے درجہ میں رکھے گا۔
پچھلے ہفتے ایک تجزیہ نگار نے دعویٰ کیا تھا کہ ایپل 2016 میں ایپل واچ کے 24 ملین یونٹ فروخت کرے گا۔ اس تجزیہ نگار نے اس تعداد کو گھٹا کر 21 ملین کر دیا ہے۔

Apple Watch is a FLOP
تاریخ اشاعت: 2015-07-08

More Technology Articles