Apple Watch pricing starts at $349, pre-orders start on April 10

Apple Watch Pricing Starts At $349, Pre-orders Start On April 10

ایپل واچ 24 اپریل کو دنیا کے 9 ممالک میں دستیاب ہوگی

ایپل نے 9 مارچ کو سان فرانسسکو میں ایپل واچ کو متعارف کرایا۔ ایپل واچ سب سے زیادہ پرسٹل ڈیوائس ہے جو ایپل نے کبھی بھی بنائی ہے۔ایپل واچ کو ڈیجیٹل یا کلاسک ڈسپلے میں دیکھا جا سکتا ہے۔اس پر پیغامات وصول کیے جا سکتے ہیں،پیغامات کا جواب دیا جا سکتا ہے۔اس میں لگے سپیکر اور مائیکروفون کی مدد سے فون کالز کو بھی سنا جا سکتا ہے۔اس گھڑی میں ای میلز پڑھنے یا ڈیلیٹ کرنے کے علاوہ اور کئی کام کیے جا سکتے ہیں۔

سائیڈ پر موجود بٹن دبانے سے تمام دوستوں سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔رابطے کے علاوہ ایک فیچر ایسا ہے کہ اگر کوئی اپنی گھڑی پر کسی طرح کی ڈرائنگ یا خاکہ بنائے تو اسی طرح کا خاکہ اس کے دوست کی گھڑی میں بننا شروع ہو جاتا ہے۔صحت کے حوالے سے یہ گھڑی بتاتی ہے کہ صارف نے کتنی کلوریز استعمال کی۔

(جاری ہے)

اس میں دل کی دھڑکن کو جانچنے کے لیے سنسر بھی لگے ہیں۔

اس گھڑی کی بیٹری پورے ایک دن تک چلتی ہے۔
ایپل واچ امخصوص ایلومینیم سے بنی ہے جو عام استعمال ہونے والی دھات سے 60 فیصد زیادہ مضبوط ہے، مگر اس کے باوجود ایپل واچ وزن میں کافی ہلکی ہے۔38 ملی میٹر ورژن کی قیمت 349 ڈالر اور 42 ملی میٹر ورژن کی قیمت 399 ڈالر ہے۔
ایپل واچ کا ایک کلاسک ورژن بھی ہے جو سٹین لیس سٹیل سے بنا ہے اور اس کی قیمت اس کے بینڈ پر منحصر ہے۔
اس کے 38 ملی میٹرورژن کی قیمت 599 ڈالر سے لیکر 1099 ڈالر تک ہے۔
ایپل نے محدود تعداد میں ایسی گھڑیاں بھی بنائی ہیں جو 18 کیرٹ سونے سے بنی ہیں۔ اس کے 38 ملی میٹر ورژن کی قیمت دس ہزار ڈالر اور 42 ملی میٹر ورژن کی قیمت بارہ ہزار ڈالر ہے۔ان سونے کے گھڑیوں کے بارے میں ایپل نے مزید کچھ نہیں بتایا۔ یہ ایپل کے مخصوص سٹورز پر ہی دستیاب ہونگی۔
ایپل واچ کے لیے صارفین 10 اپریل سے آرڈر دینا شروع کر سکتےہیں۔ 24 اپریل کو ایپل واچ صارفین کو بھجوانی شروع کی جائے گی۔
ایپل واچ کو سب سے پہلے آسٹریلیا، کینیڈا، چین، فرانس ، جرمنی، ہانگ کانگ، جاپان، برطانیہ اور امریکہ کے صارفین کو بھیجا جائے گا۔

تاریخ اشاعت: 2015-03-10

More Technology Articles