Apple will begin seeding iOS 9 to everyone on September 16

Apple Will Begin Seeding IOS 9 To Everyone On September 16

آئی او ایس 9 ، 16 ستمبر کو سب صارفین کے لیے جاری کر دیا جائے گا

آئی فون 6 ایس اور 6 ایس پلس کو متعارف کرانے کی تقریب میں ایپل نے آئی او ایس کے اگلے ورژن کے بارے میں بھی اعلان کیاہے۔ایپل نے اعلان کیا ہے کہ آئی او ایس 9 کو 16 ستمبر کو تمام صارفین کے لیے جاری کر دیا جائے گا۔
ایپل کے آئی او ایس 9 کو کئی لحاظ سے بہتر بنایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سری پہلے سے زیادہ فعال ہوگی۔ نیوز کے لیے مخصوص ایپلی کیشن بھی شامل کی گئی ہیں ۔ ملٹی ٹاسکنگ کو بھی بہتر بنایا گیا ہے۔
سب سے اہم بات یہ ہے کہ آئی او یس 9 ایپل کے پرانے ہارڈ وئیر پر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔آئی او ایس 9 سے مطابقت رکھنے والی ڈیوائسز کی فہرست میں آئی فون 4 ایس اور آئی پیڈ 2 بھی شامل ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2015-09-10

More Technology Articles