Apple will remove apps nobody uses from the App Store very soon

Apple Will Remove Apps Nobody Uses From The App Store Very Soon

ایپل جلد ہی ایپ سٹور کی صفائی شروع کرنے والاہے

ایپل جلد ہی اپنے ایپ سٹور کی صفائی شروع کرنے والا ہے۔ ایپل نے سوال جواب کے صفحے اور ڈویلپرز کو کی جانے والی ای میلز میں بتایا ہے کہ ایپل ایپ سٹور سے وہ تمام ایپلی کیشن ہٹا دے گا جنہیں اب کوئی استعمال نہیں کرتا یا وہ ایپل کی موجودہ گائیڈ لائن کے مطابق نہیں۔ ایپل ایسی تمام ایپلی کیشنز کو فوراً ہی ہٹا دے گا جو چلاتے ہی کریش ہو جاتی ہیں۔


ایک عرصے تک ایپ سٹور کو پلے سٹور پر ایپلی کیشنز کی تعداد کے حوالے سے برتری رہی تاہم اب جبکہ پلے سٹور نے ایپلی کیشنز کی تعدا د کے معاملے میں ایپ سٹور کو پیچھے چھوڑ دیا ہے تو ایپل کو بھی اب تعداد کم ہونے کی پرواہ نہیں رہی۔
اس کے علاوہ ایپل اب ایپ سٹور کی ایپلی کیشنز کےنام 50 حروف تک بھی محدود کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

اس سے پہلے ڈویلپر ایپلی کیشن کے نام کافی لمبے اور سرچ رزلٹ میں شامل ہونے والے رکھتے تھے، جس سے ایپلی کیشن سرچ رزلٹ میں اوپر ظاہر ہوتی تھی۔


ایپلی کیشن کے ریویو اور ڈیلیٹ کرنے کا پراسس 7ستمبر سے شروع ہوگا۔ جن ڈویلپرز کی ایپلی کیشن ڈیلیٹ کے خطرے سے دوچار ہونگی انہیں بذریعہ ای میل مطلع کر دیا جائے گا۔ ایسے ڈویلپرز کو 30 دنوں میں اپنی ایپلی کیشن اپ ڈیٹ کرنا ہوگی۔آئی او ایس صارفین ایپلی کیشن کے حذف ہونے کے بعد بھی اسے استعمال کرتے رہیں گے مگر ا س تک رسائی حاصل نہیں کر سکیں گے۔

تاریخ اشاعت: 2016-09-01

More Technology Articles