Apple will reportedly manufacture its $6,000 Mac Pro in China

Apple Will Reportedly Manufacture Its $6,000 Mac Pro In China

ایپل چین میں 6000 ڈالر کا میک پرو تیار کرے گا

وال سٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق ایپل چین میں اپنا نیا میک پرو بنائے گا، جس کی مالیت 6000 ڈالر ہوگی۔یہ خبر اس وجہ سے حیرت انگیز ہے کہ ایپل کی یہ آخری پراڈکٹ تھی جو  امریکا میں تیار ہوتی رہی۔ 2013 میں ایپل نے فیصلہ کیا تھا کہ وہ  میک پرو کی پروڈکشن اپنے ملک میں ہی کرے گا۔
وال سٹریٹ جرنل کے ذرائع کے مطابق ایپل کوانٹا کمپیوٹر انکارپوریشن کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔
اس کمپنی کی فیکٹری شنگھائی کے نزدیک ہے۔ یہ فیکٹری  ایپل کے دوسرے سپلائرز کےقریب ہی ہے، جس سے  کمپنی کی شپنگ کی لاگت کافی کم ہو جائے گی۔

(جاری ہے)

چین میں مزدوری اور دوسری اشیا کی لاگت امریکا کے مقابلے میں کافی کم ہے۔ایپل کے کوانٹا  کمپیوٹر کے ساتھ طویل عرصہ سے تعلقات ہیں۔ اس کمپنی کی دوسری فیکٹریوں میں  میک بکس اور سمارٹ واچز تیار ہوتی رہی ہیں۔


حالیہ دنوں میں امریکا اور چین کے درمیان تجارتی تناؤ  کافی زیادہ ہے۔اس کے باوجود ایپل نے  میک پرو کی پروڈکشن  کو چین میں منتقل کر دیا ہے۔ اگر چین  سے درآمد کی گئی اشیاء پر 25 فیصد مجوزہ ٹیکس عائد کر دیا گیا تو امریکا میں ایپل کی تمام مصنوعات کی قیمتوں پر اثر پڑے گا۔ اس سے پہلے ایپل اپنے سپلائر کو  اپنی فیکٹریاں چین سے باہر منتقل کرنے کا بھی کہہ چکا ہے۔
تاریخ اشاعت: 2019-06-28

More Technology Articles