Apple's smart charging pad for mobile devices

Apple's Smart Charging Pad For Mobile Devices

ایپل نے موبائل فون چارج کرنے والا پیڈ متعارف کروا دیا

یہ تصوراتی پیڈ آپ کی ڈیوائس کو ایک ساتھ چارج اور sync کر سکتا ہے ۔وائرلس چارجنگ پیڈ آپ کی ڈیوائس کو ایک ساتھ چارج اور sync کر سکتا ہے ، اب ایپل نے سمارٹ پیڈ متعارف کروایا ہے جو کہ آپ کی ضروریات سے واقف ہے لیکن اس بات پر منحصر ہے کہ آپ کی ڈؤائس کس طرح رکھی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)


اس میں آپ اپنی ڈیوائس کا منہ اوپر اور نیچے کر کے دونوں طریقوں سے رکھ سکتے ہیں مثال کے طور پر جب آپ کی ڈؤائس کا منہ نیچے ہو گا پیڈ خودبخود سمجھ جائے گا کہ آپ کی ڈؤائس کو چارج کرنا ہے جبکہ جب آپ کی ڈؤائس کا منہ اوپر ہوگا تو پیڈ سمجھ جائے گا کہ آپ کی ڈؤائس کو چارج کرنے کے ساتھ ساتھ اس کے ڈیٹا کو کمپیوٹر سے sync بھی کرنا ہے۔

اس کے علاوہ آپ ایک ہی وقت میں ایک سے زیادہ ڈؤائسس بھی پیڈ پر چارج اور sync کرنے کے لیے لگا سکتے ہیں جنہیں پیڈ ایک ہی وقت میں چارج اور sync کرے گا۔ ایپل اس چارجنگ پیڈ کو لیپ ٹاپ میں لانے کا بھی ارادہ رکھتا ہے جس کے بعد آپ دورانِ سفر بھی اپنی ڈؤائسس کو چارج کر سکیں گے۔
اس چارجنگ پیڈ کو بہت جلد مارکیٹ میں فروخت کیلئے پیش کر دیا جائے گا۔

تاریخ اشاعت: 2014-02-05

More Technology Articles