Astronomers discover the most distant Solar System object to date

Astronomers Discover The Most Distant Solar System Object To Date

ماہرین فلکیات نے نظام شمشی کے دور دراز ترین مقام پرایک سیارہ دریافت کر لیا

دھیرے دھیرے ہی سہی مگر نظام شمشی کے دور دراز ترین مقامات کے بارے میں معلومات سامنے آ تی جا رہی ہیں۔اب ماہرین فلکیات نے نظام شمشی کے دور دراز ترین مقام پر ایک بونا سیارہ دریافت کیا ہے۔یہ سیارہ سورج سے 15.5ارب کلومیٹر یا 103 خلائی یونٹ جتنا دور ہے۔

(جاری ہے)

موازنے کے لیے آپ کوبتا دیں کہ ایک خلائی یونٹ کا فاصلہ اتنا ہی ہوتا ہے جتنا زمین اور زمین کے قریب ترین موجود جسم یعنی ستارے کا ہے۔
کارنیگی انسٹی ٹیوشن فار سائنس کے ماہر فلکیات سکاٹ شیپرڈ نے بتایا کہ نئے دریافت ہونے والے بونے سیارے کو بطورV774104 ریکارڈ کیا ہے۔ماہرین کے مطابق یہ بونا سیارہ 500 سے 1000 کلومیٹر تک کا ہے ۔ماہرین اس کے بارے میں مزید معلومات کے لیے اس پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2015-11-13

More Technology Articles