ASUS super thin UX305 laptop will be a relative bargain in the US

ASUS Super Thin UX305 Laptop Will Be A Relative Bargain In The US

اسوس یو ایکس 305 :پتلا ترین لیپ ٹاپ

اسوس نے ایک سال انتظار کے بعد یو ایکس 305 متعارف کرا ہی دیا۔۔یہ لیپ ٹاپ 0.48انچ موٹا اور وزن میں 1.2 کلوگرام کا ہے۔اسوس زین بک یو ایکس 305 (Zenbook UX305) کے بنیادی ماڈل میں ایم –وائی510(M-Y510) پراسیسر، 10 گھنٹے بیٹری ٹائمنگ اور اینٹی گلیئر(anti-glare) 1080p سکرین ہے۔ بنیادی ماڈل کی قیمت 699 ڈالر ہے ۔

(جاری ہے)

اسوس اس سال اپریل میں ایک اور ماڈل پیش کرے گا جس میں 3,200 x 1,800ٹچ سکرین ہوگی اوراس ماڈل کی قیمت 999 ڈالر ہوگی۔اسوس کے اس ہائی اینڈ ایڈیشن کے برابر کا ہی لیپ ٹاپ لینوو نے یوگا 3 پرو کے نام سے متعارف کرایا ہے جس کی قیمت 1299 ڈالر ہے۔اس لحاظ سے دیکھا جائے تو اسوس کا لیپ ٹاپ مارکیٹ میں موجود، اپنی خصوصیات کے لحاظ سے، بہت سستا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2015-02-17

More Technology Articles