Asus Transformer book V - More than a tablet
ٹیکنالوجی کے حیرت انگیز کمالات۔۔۔ لیپ ٹاپ، ٹیبلٹ اور موبائل فون یکجا
تائیوان کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی اَسوس Asus نے ایک ہائبرڈ کمپیوٹر ڈیوائس متعارف کرائی ہے جس میں لیپ ٹاپ، ٹیبلٹ اور موبائل فون کو یکجا کر دیا گیا ہے۔ اسے اپنی نوعیت کی دنیا کی پہلی ڈیوائس قرار دیا جا رہا ہے۔ یہ ڈیوائس تائیوان کے دارالحکومت تائی پے میں ہونے والی کمپیوٹر اور ٹیکنالوجی کے حوالے سے ایشیا کی سب سے بڑی نمائش کمپیوٹیکس Computex کے تناظر میں متعارف کرائی گئی۔
اس کمپیوٹر میلے کا آغاز منگل تین جون سے ہوا ہے اور یہ سات جون تک جاری رہے گا۔ اسوس کے سربراہ جونی شِیح Jonney Shih نے ’ٹرانسفر بُک فائیو‘ نامی یہ ڈیوائس ایک خصوصی تقریب میں متعارف کرائی جس میں دنیا بھر سے ٹیکنالوجی انڈسٹری کے سینکڑوں لیڈرز، ماہرین اور میڈیا کے نمائندے موجود تھے۔ اسوس کی جانب سے موبائل مارکیٹ میں اپنی جگہ بنانے کی جانب ایک اور قدم کے طور پر متعارف کرائی جانے والی اس ڈیوائس کے دراصل پانچ موڈ یا حالتیں ہیں۔
(جاری ہے)
اس کو بطور لیپ ٹاپ استعمال کیا جا سکتا ہے، کی بورڈ سے الگ کر کے بطور ٹیبلٹ کمپیوٹر بھی جو گوگل کے اینڈرائڈ آپریٹنگ سسٹم پر بھی کام کر سکتا ہے اور ونڈوز آپریٹنگ سسٹم پر بھی۔ اس کے علاوہ اس کو بطور اینڈرائڈ موبائل فون بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ کمپیوٹیکس کمپیوٹر میلے کا آغاز منگل تین جون سے ہوا ہے اور یہ سات جون تک جاری رہے گا کمپیوٹیکس کمپیوٹر میلے کا آغاز منگل تین جون سے ہوا ہے اور یہ سات جون تک جاری رہے گا پانچ انچ کی اسکرین والے فون کو ٹیبلٹ کے اندر لگایا جا سکتا ہے جو تھری جی کے مقابلے میں چار گُنا تک انٹرنیٹ اسپیڈ فراہم کر سکتا ہے۔
جب اسے لیپ ٹاپ کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہو تو اس کے ہارڈ ویئر میں موجود محض ایک بٹن کو دبانے سے یہ دو مختلف آپریٹنگ سسٹمز پر شفٹ ہو سکتا ہے۔تائیوانی کمپنی اسوس دراصل کمپیوٹرز کے ’مدر بورڈز‘ بنانے کے حوالے سے اپنی پہچان رکھتی تھی تاہم اب یہ دنیا کی تیسری سب سے بڑی ٹیبلٹ کمپیوٹر فروخت کرنے والی کمپنی بن گئی ہے۔
پرسنل کمپیوٹر کی فروخت کے حوالے سے عالمی سطح پر اس کا نمبر پانچواں ہے۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ٹرانسفر بُک فائیو کی تقریب رونمائی میں شریک حاضرین کی طرف سے اس ڈیوائس کے لیے پسندیدگی کا اظہار کیا گیا۔ تقریب میں شریک تائی پے ہی سے تعلق رکھنے والے یو ٹیوب کے ایک چینل Techalook کے ایک ماہر انٹونین لی کا کہنا تھا، ’’مجھے یہ بات بہت پسند آئی ہے کہ یہ فائیو اِن ون ہے۔یہ آسانی فراہم کرنے کا ذریعہ ہے کہ سب کچھ ایک ہی ڈیوائس میں موجود ہو۔‘‘ تاہم لی کا کہنا تھا کہ اس کی کچھ حدود بھی ہیں، ’’یہ کسی ایسے فرد کے لیے نہیں ہے جو بہت زیادہ طاقتور اسمارٹ فون کا متمنی ہے اور نہ ہی یہ گیمز کھیلنے کے ایسے شوقین افراد کے لیے ہے جو زیادہ طاقتور ڈیوائسز کی متلاشی ہوتے ہیں۔۔۔ یہ دراصل ایک عام صارف کے لیے ہے۔ یہ پرفارمنس کی بجائے آسانی زیادہ فراہم کرتی ہے۔‘‘
More Technology Articles
مائیکروسافٹ نے اینڈروئیڈ ایپس سپورٹ کے ساتھ ونڈوز 11 پیش کر دی
Windows 11 Announced With Android Apps Support
ٹی ایس ایم سی یورپ کی بجائے امریکا میں 3 این ایم فاؤنڈری بنائے گا
Reuters: TSMC May Build Its Advanced 3nm Foundry In The US Instead Of Europe
انسٹاگرام صارفین جلد ہی ڈیسک ٹاپ سے بھی پوسٹ تخلیق کر سکیں گے
Instagram Will Soon Let You Create Posts On Desktop
گوگل نے فٹ بٹ کی خریداری کو مکمل کر لیا
Google Completes Acquisition Of Fitbit
ایپل نے بہتر ساؤنڈ اور سری سمارٹ کے ساتھ 99 ڈالر کا ہوم پیڈ منی پیش کر دی
Apple Outs $99 HomePod Mini With Big Sound And Siri Smarts
او ایل ای ڈی ڈسپلے اور فائیو جی کے ساتھ ایپل نے آئی فون 12 اور 12 منی متعارف کرا دئیے
Apple IPhone 12 And 12 Mini Are Official With OLED Displays, 5G
فائیو جی ، بڑی سکرین اور بہتر کیمروں کے ساتھ ایپل نے آئی فون 12 پرو اور پرو میکس پیش کر دئیے
Apple IPhone 12 Pro And Pro Max Unveiled With 5G, Larger Screens, Improved Cameras
گیمنگ لیپ ٹاپس بائینگ گائیڈ
Gaming Laptop Buying Guide
ایپل نے اے 14 بائیونک چپ سیٹ کے ساتھ نیا آئی پیڈ ائیر پیش کر دیا
Apple Unveils New IPad Air With A14 Bionic Chipset, Refreshes Entry-level IPad Too
ایپل نے باضابطہ طور پر واچ سیریز 6 اور واچ ایس ای جاری کر دیں
Apple Watch Series 6 And Watch SE Are Official
سام سنگ نے اب تک کا سب سے سستا فائیو جی فون اے42 فائیو جی سمارٹ فون پیش کر دیا
Samsung Announces Galaxy A42 5G - Its Cheapest 5G Phone Yet
ہواوے فلوٹنگ ڈسپلے کے ساتھ نوٹ بک پیش کرے گا
Huawei To Introduce A Notebook With Floating Display, Honor To Bring A New Budget Entry