Asus ZenFone 3 to arrive in June and target the mid range

Asus ZenFone 3 To Arrive In June And Target The Mid Range

اسوس زین فون 3 جون میں منظر عام پر آئے گا

اسوس زین فون 3 کی لانچنگ میں توقعات سے زیادہ تاخیر ہو رہی ہے۔ کمپنی کے سی ای او جیری شین نے بتایا کہ نئی نسل کا زین فون جون میں لانچ کیا جائے گا۔
جیری کا کہنا تھا کہ زین فون 3 سے وہ درمیانے درجے کی مارکیٹ کو ٹارگٹ کریں گے۔ سمارٹ فون کی قیمت فروخت پچھلی نسل کے فون سے کچھ زیادہ ہو سکتی ہے۔

(جاری ہے)

اسوس کو توقع ہے کہ زین فون 3 میکس ماڈل کا زین فون 3 کی کل فروخت میں دو تہائی حصہ ہوگا جبکہ بنیادی زین فون 3 اور زین فون 3 ڈیلکس کل فروخت کا ایک تہائی ہونگے۔
سی ای او نے یہ بھی بتایا کہ زین فون 3 کی 90 فیصد ڈیوائسز میں کوالکوم چپ سیٹ اور 10 فیصد میں میڈیا ٹیک ہوگا۔ اس سے پہلے اسوس انٹل کے چپ سیٹ استعمال کرتا ہے مگر انٹل اپنی موبائل حکمت عملی کو دوبارہ ترتیب دے رہا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2016-05-14

More Technology Articles