ATM like kiosks that load pirated movies on your USB stick

ATM Like Kiosks That Load Pirated Movies On Your USB Stick

اے ٹی ایم سے پیسے کے بجائے فلمیں نکلنے لگیں‎

افریقی ملک ایتھوپیا میں آج کل شاپنگ سینٹروں میں اے ٹی ایم جیسی پیلے رنگ کی ایک مشین نظر آرہی ہے۔ یہ مشین بظاہر رقم نکالنے کے لئے نصب ہے۔ لیکن درحقیقت اس کا مقصد کچھ اور ہے۔ آپ ایتھوپیا میں ہیں اور آپ کو کوئی فلم چاہئے؟ فکر کی بات نہیں نہ بہت زیادہ پیسے خرچ کرنے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

ایسی کسی مشین کو ڈھونڈیں، فلیش ڈرائیو اس مشین سے جوڑیں ، ایتھوپین کرنسی Birr میں معمولی رقم ادا کریں اور جو فلم چاہیں اپنی فلیش ڈرائیو میں کاپی کرلیں۔


ارے یہ کیا، آپ نے ایتھوپیا جانے کے لئے سامان باندھنا شروع کردیا؟ ٹھہریں، جان لیں کہ یہ قانونی نہیں ہے اور یہ فلمیں چوری شدہ ہیں۔ ان اے ٹی ایم جیسی مشینوں کو چلانے والی کمپنی SwiftMedia نے فلموں کے لئے باقاعدہ پیکجز بھی دے رکھے ہیں۔ یعنی 25، 50، 100 ایتھوپین بِر ادا کریں اور پیکج کے مطابق من چاہی فلمیں کاپی کرلیں۔ یاد رہے کہ ایک امریکی ڈالر 25 ایتھوپین بِر کے برابر ہے۔

ATM like kiosks that load pirated movies on your USB stick
تاریخ اشاعت: 2017-05-01

More Technology Articles