Australian court orders Google to reveal user who wrote a dentist’s bad review

Australian Court Orders Google To Reveal User Who Wrote A Dentist’s Bad Review

گوگل بتائے کہ دندان ساز کے لیے بُرا ریویو کس نے لکھا۔ آسٹریلین عدالت کا فیصلہ

آسٹریلین براڈ کاسٹنگ کارپوریشن کے مطابق آسٹریلیا کی فیڈرل کورٹ نے گوگل کو حکم دیا ہے کہ وہ ایک گمنام  صارف کی شناخت میں مدد دے۔اس صارف نے  ایک آسٹریلین ڈینٹل سرجن کے لیے بُرا ریویو دیا تھا۔ ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ  گمنام صارف نے دوسرے ان  سے دور رہنے کا کہہ کر اُنہیں نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے۔گمنام صارف نے ڈاکٹر کے پاس جانے کو وقت کا ضیاع   اور غیر آرام دہ بھی قرار دیا ۔

(جاری ہے)


سرجن ، ڈاکٹر میتھو، کے مطابق انہوں نے گوگل سے  صارف CBsm 23 کی شناخت ظاہر کرنے کا مطالبہ کیا لیکن گوگل نے یہ درخوست مسترد کر دی۔گوگل کا موقف ہے کہ ان کے پاس آئی  ڈی کی تخلیق کرنے کے مقام اور وقت کے حوالے سے تحقیق کرنے کا کوئی ذریعہ نہیں ہے۔تاہم جج کا کہنا ہے کہ  ڈاکٹر میتھو  کو شہرت کو نقصان پہنچانے پر مقدمہ کرنے کا حق ہے اس لیے گوگل انہیں صارف کی معلومات جیسے نام،  فون نمبر، لوکیشن میٹا ڈیٹا اور آئی پی ایڈریس فراہم کرے۔
ڈاکٹر میتھو کے وکیل  کا کہنا ہے کہ  گوگل اپنے پلیٹ فارم پر شہرت کو نقصان پہنچانے کے لیے کی جانے والی پوسٹنگ کا ذمہ دار ہے۔
تاریخ اشاعت: 2020-02-21

More Technology Articles