autocomplete for hand drawn animations

Autocomplete For Hand Drawn Animations

جلد ہی گرافکس کے لیے بھی آٹو کمپلیٹ کا فیچر دستیاب ہوگا

اینی میشن بناتے ہوئے ایک ہی چیز بار بار بنانا کافی صبر آزما کام ہے۔ ایک ہی فریم کو بار بار بنانے میں جہاں محنت بہت زیادہ ہوتی ہے، وہاں ٹائم بھی خوب برباد ہوتا ہے۔اس مشکل کا ممکنہ حل جلد ہی متعارف کرا دیا جائے گا۔
یونیورسٹی آف ہانگ کانگ کے محققین کی ٹیم نے ایک ایسا ذہین سسٹم تیار کیا ہے، جو آپ کے کام سے سیکھتا رہتا ہے اور کام کے دوران آپ کو اگلے فریم کی تیاری کے لیے پہلے سے تجاویز دیتا رہتا ہے۔

یعنی اگر کوئی تیرتی ہوئی مچھلی بنانا چاہتا ہے تو اسے صرف مچھلی بنانی پڑے گے اور اگلے فریم صرف ایک لائن بنانے سے ہی بن جائیں گے۔
اس سسٹم کو جون ژنگ، لی یی وی، تاکاکی شیراتوری اور کوجی یاتانی نے بنایا ہے۔یہ سسٹم ہربرش سٹروک کو محفوظ کر کے اس کی بنیاد پر اگلے سٹروک تجویز کرتا ہے۔

(جاری ہے)

یہ سسٹم صارفین کی طرف سے پہلے سے بنائی گئی ڈرائنگ میں بہتری کی تجاویز بھی دیتا ہے۔

صارفین بڑی آسانی سے سسٹم کی بتائی ہوئی تجاویز کو ڈرائنگ میں شامل کر سکتے ہیں اور چاہے تو نظرانداز یا کینسل کر سکتے ہیں۔
اس ٹول کو بنانے والی ٹیم اس ٹیکنالوجی اور اپنے شائع شدہ پیپر کو اگلے ماہ کوبے، جاپان میں ہونے والی سگرایاء کانفرنس میں منظرعام پر لائے گی۔
ژنگ اور وی، جو اس آٹو کمپلیٹ سسٹم کے مالک ہیں، نے بتایا کہ وہ ابتدائی طور پر موبائل فون کے لیے اس سسٹم کا ایک ورژن مفت میں جاری کریں گےتا ہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ یہ کس پلیٹ فارم پر جاری کیا جائے گا۔
موبائل اورٹیبلٹ کے لیے سٹائلس کی سپورٹ کی وجہ سے اس ٹول کو بہترین انداز میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔اس ٹول کی بدولت اناڑی مصور بھی بہترین اینی میشن بنا سکیں گے۔

تاریخ اشاعت: 2015-10-29

More Technology Articles