Autonomous passenger drones will fly you across Dubai starting this July

Autonomous Passenger Drones Will Fly You Across Dubai Starting This July

دوبئی میں اس سال جولائی سے انسان بردار ڈرون کی پرواز شروع ہوجائے گی

دوبئی کی روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے چیئرمین کے مطابق اس سال جولائی کے مہینے سے دوبئی میں انسان بردار ڈرونز کی پرواز شروع ہو جائے گی۔ ان ڈرونز میں ایک وقت میں صرف ایک شخص سوار ہو سکے گا۔
آر ٹی اے کے چیئرمین نے اس کا اعلان ورلڈ گورنمنٹ سمٹ میں کیا۔ انہوں نے اس حوالے سے مزید تفصیلات تو نہیں بتائیں کہ یہ ڈرون فروخت کے لیے پیش کیےجائیں گے یا ان کا بیڑہ ہو گا جو کرائے پر یہ سروس فراہم کرےگا۔

(جاری ہے)


یہ سروس دوبئی انتظامیہ کی اس حکمت عملی کا حصہ ہے جس کے مطابق 2030 تک امارات میں ایک چوتھائی سفر اس ڈرون کی طرح کی خودکار گاڑیوں میں ہونگے۔
اسے ممکن بنانے کے لیے آر ٹی اے نے انسان بردار ڈرون بنانے والی ایک چینی کمپنی سے معاہدہ کیا ہے۔ یہ ڈرون ایک بار چارج کرنے پر 30 میل کا فاصلہ طے کر سکیں گےاور ان میں ایک وقت میں 220 پاؤنڈ(تقریباً 100 کلوگرام) تک کا ایک شخص سوار ہو سکے گا۔ اس کے علاوہ اس میں ایک سوٹ کیس کے رکھنے کی جگہ بھی ہوگی۔ ان ڈرونز کی تمام فلائٹ ایک کمانڈ سنٹر سے کنٹرول کی جائیں گی۔ سروس استعمال کرنے والوں کو پہلے سے متعین منزل مقصود میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔

تاریخ اشاعت: 2017-02-14

More Technology Articles