Average selling price of phones went up 7 percent in Q3

Average Selling Price Of Phones Went Up 7 Percent In Q3

تیسری سہ ماہی میں فون کی اوسط قیمت فروخت 7 فیصد بڑھ گئی

کیا آپ کو لگتا ہے کہ سمارٹ فون پہلے سے زیادہ مہنگے ہوگئے ہیں؟ اگر ایسا ہے تو آپ کو ٹھیک لگتا ہے۔ GfK کے ڈیٹا کے مطابق اس سال کی تیسری سہ ماہی میں فون کی اوسط قیمت فروخت میں پچھلے سال کی نسبت ریکارڈ 7 فیصد اضافہ ہوا ہے۔فون کی عالمی طلب میں بھی پچھلے سال کے مقابلے میں 3 فیصد اضافہ ہوا ہے جو بڑھ کر 367 ملین یونٹ ہو گئی ہے۔ لاطینی امریکا میں یہ اضافہ 11 فیصد ، وسطی اور مشرقی یورپ میں 9 فیصد تھا۔

Smartphone sales
3Q 2017 vs. 3Q 2016
Units sold (in million) Sales value (in billion USD)
3Q17 3Q16 Y/Y % change 3Q17 3Q16 Y/Y % change
Western Europe 30.9 33.2 -7% 13.7 13.2 4%
Central and Eastern Europe 22.3 20.5 9% 5.4 4.3 26%
North America 49.3 50.0 -1% 19.1 18.9 1%
Latin America 27.8 25.1 11% 8.8 7.8 13%
Middle East & Africa 45.2 41.9 8% 10.7 10.2 5%
China 117.0 111.9 5% 38.3 31.9 20%
Developed Asia 16.4 17.6 -7% 10.3 11.3 -9%
Emerging Asia 57.7 55.2 5% 10.5 8.7 21%
GLOBAL 366.6 355.4 3% 116.8 106.3 10%


تیسری سہ ماہی میں مغربی یورپ میں 3.9 ملین ڈیوائس فروخت کی گئیں جو پچھلے سال کے مقابلے میں 7 فیصد کم ہے یہاں فون کی اوسط قیمت فروخت میں 11 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)


تیسری سہ ماہی میں فروخت ہونے والے ہر 8 میں سے 1 فون کی قیمت 900 ڈالر سے زیادہ تھی۔ پچھلے سال ہر 16 میں سے 1 فون کی قیمت 900 ڈالر سے زیادہ تھی۔
وسطی اور مشرقی یورپ میں تیسری سہ ماہی میں9 فیصد زیادہ یعنی 22.3 ملین فون فروخت ہوئے لیکن یہاں اوسط قیمت میں اضافہ 26فیصد رہا۔ اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ اس علاقے کے لوگ اب ہائی اینڈ ڈیوائسز خرید رہے ہیں۔

لاطینی امریکا میں فروخت میں 11 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔یہ اضافہ زیادہ تر برازیل میں طلب بڑھنےسے ہوا ہے۔ مشرق وسطیٰ اور افریقا میں بھی فون کی فروخت میں اضافہ ہوا ہے۔ صحرائے صحارا اور جنوبی افریقن ممالک میں اب تک فیچر فون خاصے مقبول ہیں تاہم سمارٹ فون تیزی سے اپنی جگہ بنا رہے ہیں۔
چین میں تیسری سہ ماہی میں 117 ملین فون فروخت ہوئے جبکہ اوسط قیمت فروخت میں اضافہ 15 فیصد رہا۔
دوسرے ایشیائی ممالک جیسے ملایشیا اور بنگلادیش میں بھی فروخت میں بالترتیب25 فیصد اور 22 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
حیرت انگیز طور پر جنوبی کوریا میں فون کی فروخت میں 15 فیصد کمی ہوئی ہے۔ تیسری سہ ماہی میں جنوبی کوریا میں 16.4 ملین یونٹ فروخت ہوئے۔
ذیل میں 2017 میں فون کی فروخت کا تخمینہ دیا گیا ہے۔

Smartphone sales
2017 vs. 2016
Units sold (in million) Sales value (in billion USD)
2017 sales 2016 sales Y/Y % change 2017 sales 2016 sales Y/Y % change
Western Europe 126.7 131.0 -3% 56.6 53.5 6%
Central and Eastern Europe 85.2 78.0 9% 21.0 16.8 25%
North America 201.1 198.5 1% 80.6 77.5 4%
Latin America 115.4 105.9 9% 36.2 30.9 17%
Middle East & Africa 176.8 168.9 5% 41.9 42.1 0%
China 464.3 448.5 4% 154.3 133.1 16%
Developed Asia 70.1 72.9 -4% 44.7 46.1 -3%
Emerging Asia 238.6 214.5 11% 43.0 34.5 25%
GLOBAL 1,478.2 1,418.2 4% 478.3 434.5 10%

تاریخ اشاعت: 2017-10-24

More Technology Articles