Beijing ruling orders Apple to cease sales of iPhone 6 and 6 Plus

Beijing Ruling Orders Apple To Cease Sales Of IPhone 6 And 6 Plus

چین میں ایپل کو بڑا جھٹکا

بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق ڈیزائن کے حقوق ملکیت کے حوالے سے بیجنگ کے انٹلیکچوئل پراپرٹی آفس نے ایپل کو حکم دیا ہے کہ وہ بیجنگ میں اپنے تازہ ترین آئی فون ماڈل کی فروخت روک دے۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ایپل نے مقامی کمپنی شینزن بیلی(Shenzhen Baili) کے حقوق ملکیت کی خلاف ورزی کی ہے۔ ایپل کے آئی فون 6 اور آئی فون 6 ایس کا ڈیزائن اس کمپنی کے 100C فون سیریز کے سے ملتا جلتا ہے۔


ایپل اس فیصلے کے اپیل کر سکتا ہے، جس سے اسے مقدمے کے دوران فون کی فروخت کی اجازت مل سکتی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے فیصلے پر عملدرآمد ہو ایپل ملک کی اعلیٰ عدالتوں میں اپیل کر سکتا ہے۔ اگر اعلیٰ عدالتیں انٹلیکچوئل پراپرٹی آفس کا فیصلہ برقرار رکھتی ہیں یا ایپل عدالت میں اپیل نہیں کرتا تو ایپل بیجنگ میں آئی فون 6اور6پلس فروخت نہیں کر سکے گا۔

(جاری ہے)


اگرچہ موجودہ فیصلے کا اطلاق فون کی بیجنگ میں فروخت سے ہے تاہم یہ قانونی چارہ جوئی دوسرے شہروں میں بھی شروع ہو سکتی ہے۔
یاد رہے کہ امریکا سے باہر ایپل کی سب سے بڑی مارکیٹ چین ہی ہے،یہاں پر اس کے فونز کی فروخت پر پابندی سے ایپل اچھا خاصا متاثر ہوسکتا ہے۔
ایپل کے لیے چین میں یہ پہلا دھچکا نہیں۔ اس سے پہلے چین کی عدالتیں مقامی طور پر تیار کیےجانے والے پرس، جن کا برانڈ نیم آئی فون ہے، کے سلسلے میں ایپل کے خلاف فیصلہ دے چکی ہیں۔

Beijing ruling orders Apple to cease sales of iPhone 6 and 6 Plus
تاریخ اشاعت: 2016-06-18

More Technology Articles