BlackBerry and Amazon team up to make connected cars more secure

BlackBerry And Amazon Team Up To Make Connected Cars More Secure

بلیک بیری اور ایمزون مل کر کنکٹڈ کاروں کو محفوظ بنائیں گے

کنکٹڈ کاروں کی تعداد میں جیسے جیسے اضافہ ہوتا جا رہا ہے ویسے ویسے ان کی سیکورٹی کے حوالے سے بھی خدشات بڑھتے جا رہے ہیں۔ بلیک بیری آج کل سمارٹ فونز سے زیادہ کاروں کے میدان میں فعال ہے۔بلیک بیری اپنے  کیو این ایکس  آپریٹنگ سسٹم کی بنیاد پر کنکٹڈ کاروں کے لیے سافٹ وئیر بنا رہی ہے۔

(جاری ہے)

بلیک بیری اور ایمزون ویب  سروسز کے اشتراک کے بعد کار ساز کمپنیاں اب اپنی کنکٹڈ،  الیکٹرک اور آٹو میٹک  کاروں کے سنسر سے ہر قسم کا ڈیٹا حاصل کرنے کے لیے  اے آئی ایپس  بنا سکیں گی۔


اس  سسٹم سے کار ساز کمپنیاں   کار کے سسٹم جیسے  انجن کنٹرولر، وہیکل ٹریکر اور ڈیجیٹل کاک پٹ  کے لیے ایک  ہی سافٹ وئیر پلیٹ فارم استعمال کر سکیں گی۔اسی دوران یہ سسٹم  ایمزون ویب سروسز کے استعمال سے کار ساز کمپنیوں کو کاروں کے سنسر  کے ڈیٹا تک رسائی دے  گا، انہیں ایپس بنانے میں مدد دے گا اور کار کے ڈیٹا سے مشین لرننگ  ماڈیول تخلیق کرنے میں مدد دے گا۔یہ سسٹم  محفوظ کنکٹیویٹی اور اوور دی ائیر سافٹ وئیر اپ ڈیٹس فراہم کرے گا۔
تاریخ اشاعت: 2020-01-10

More Technology Articles