BlackBerry branded smartphones will be made and sold by TCL

BlackBerry Branded Smartphones Will Be Made And Sold By TCL

بلیک بیری کے سمارٹ فونز اب ٹی سی ایل بنائے گا

بلیک بیری نے ستمبر میں اعلان کیا تھا کہ وہ اب سمارٹ فون ڈیزائن نہیں کرے گا اور نہ ہی بنائے گا۔ کینیڈین کمپنی بلیک بیری اب فون کے لیے اپنے ہارڈ وئیر پارٹنرز پر انحصار کرے گی اور یہی کمپنیاں فون بنا کر فروخت کریں گی۔
بلیک بیری نے اسی حوالے سے نئی شراکت داری کا اعلان کیا ہے۔ اب بلیک بیری کے فون ٹی سی ایل ہی بنا کر فروخت کرے گی۔

(جاری ہے)

ٹی سی ایل چینی ملٹی نیشنل کمپنی ہے جو الکاٹل کے برانڈ نیم سے موبائل ڈیوائسز فروخت کرتی ہے۔

اس سے پہلے ٹی سی ایل بلیک بیری کے دو سمارٹ فونز DTEK50 اور DTEK60 بھی بنا چکی ہے۔
بلیک بیری کی جاری کی ہوئی پریس ریلیز کے مطابق بلیک بیری ٹی سی ایل کمیونی کیشن کو اپنے سیکورٹی سافٹ وئیرز اور سروس سوئٹ کےلائسنس بھی جاری کرے گی۔ ٹی سی ایل عالمی طور پر بلیک بیری برانڈ کے سمارٹ فونز بنانے کے ساتھ ساتھ فروخت بھی کرے گی۔
بلیک بیری سیکورٹی اور سافٹ وئیر سلوشنز کے حوالے سے الگ سے کام کرتی رہے گی۔

تاریخ اشاعت: 2016-12-17

More Technology Articles