Blackberry Ne 2 Naye Mobile Mutaarif Karwa Diye

Blackberry Ne 2 Naye Mobile Mutaarif Karwa Diye

بلیک بیری نے دو نئے موبائل متعارف کرا دیئے

معروف کنیڈین کمپنی بلیک بیری نے سپین کے شہر بارسلونا میں جاری ورلڈ موبائل کانگریس میں مزید دو ہینڈ سیٹ متعارف کردیئے ۔کیو 20 اور زیڈ3 موبائل،

کیو ٹوئنٹی اسمارٹ فون کو کمپنی کے مثالی فون قرار دیا جارہا ہے ۔کیو ٹوئنٹی موبائل فون میں تین اعشاریہ پانچ انچ کی اسکرین بھی کیو ورٹی کی بورٹ کے ساتھ نصب ہے جو کہ کمپنی کی موبائل لائن میں اب تک سے سے بڑی ہے ۔

(جاری ہے)

کمپنی کے چیف ایگریکٹو جان چین نے کیو ٹوئنٹی کو کلاسک سیٹ قرار دیا اور کہا ہے کہ اس اسمارٹ فون میں نہ صرف بٹن موجود ہیں بلکہ اس میں بہتر بیٹری ٹائمنگ کے ساتھ ٹریک پیڈ بھی نصب ہے جو کہ اس کو دیگر موبائل سے موازنے میں مزید منفرد بنا تا ہے ۔

بلیک بیری کمپنی نے اس کیساتھ ہی پانچ انچ کا ٹچ اسکرین اسمارٹ فون بھی متعارف کروادیا ہے اور بلیک بیری زیڈ تھری کے نام سے متعاروف کروایا جانیوالا یہ فون مارکیٹ میں دو سو ڈالر میں دستیاب ہوگا ۔

تاریخ اشاعت: 2014-02-26

More Technology Articles