BlackBerry updates all its Android apps with new features

BlackBerry Updates All Its Android Apps With New Features

بلیک بیری نے اپنی تمام اینڈروئیڈ ایپلی کیشنز میں نئے فیچرز متعارف کرا دئیے

بلیک بیری نے اپنی اینڈروئیڈ ایپلی کیشنز کے لیے تازہ ترین اپ ڈیٹس جاری کی ہیں۔BlackBerry Keyboard میں بلیک بیری نے فنگر پرنٹ استعمال کرنے کی سہولت بھی دے دی ہے۔ مختلف زبانوں کے بیچ سوئچنگ بھی تیز رفتار اور آسان ہو گئی ہے۔
BBM for Android کے لیے بلیک بیری نے طویل پیغامات کی سہولت بھی متعارف کرائی ہے۔ بی بی ایم ڈسکوری ٹیب سے صارفین ایک ٹیپ پر ہی فری سٹیکر تلاش کر سکتے ہیں۔


بلیک بیری لانچر میں بلیک بیری نے ڈارک تھیم متعارف کرائی ہے۔

(جاری ہے)

یہ تھیم تمام ایپس کے بیک گراؤنڈ کو سفید سے بدل کر ڈارک کردیتی ہے۔
بلیک بیری پاس ورڈ کیپر میں بھی نئے فیچر متعارف کرائے گئے ہیں۔ اب بلیک بیری کی بورڈ سے فنگر پرنٹ استعمال کرتے ہوئے آٹو فل کو ان لاک کیا جا سکتا ہے۔ کچھ صارفین کا کہنا تھا کہ پہلےپاس ورڈ چھوٹے نظر آتے تھے، اس لیے اب نئے پاس ورڈ فونٹس بھی شامل کیے گئے ہیں، اس کے علاوہ غیر لاطینی زبانیں جیسے چینی زبان کی سپورٹ بھی متعارف کرائی گئی ہے۔
BlackBerry Hub+ میں صارف مخصوص اکاؤنٹس اور مختلف ٹاسک کو چھپا بھی سکتے ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2016-12-02

More Technology Articles