BlackBerry Z3 Images and Specs Leaked

BlackBerry Z3 Images And Specs Leaked

بلیک بیری بھی انتہائی کم قیمت موبائل فونز کی دوڑ میں شامل!

بلیک بیری کے نئے سی ای او جون چین کے زیرِ نگرانی جلد ہی پہلا سمارٹ فون منظرِ عام پر آئے گا، جسکی خاصیت یہ ہے کہ اسکی قیمت انتہائی کم رکھی گئی ہے۔
یہ ڈیول کور 1.2GHz پروسیسر، ایڈرینو 305 جی پی یو اور 1.5 جی بی ریم پر مشتمل ہوگا۔امید کی جا رہی ہے کہ بلیک بیری کی مارکیٹ میں سمارٹ فونز کو کم قیمت پر متعارف کروانے کی حکمتِ عملی کے پیشِ نظر یہ فون $150 تک کی کم قیمت میں دستیاب ہوگا۔یعنی اسکی قیمت پاکستانی روپے میں 16ہزار روپے ہوگی، جو کہ دوسرے بلیک بیری فونز کے مقابلے میں آدھے سے بھی کم ہے!۔

(جاری ہے)

بلیک بیری زیڈ 3

بلیک بیری زی 3 ’ جکارتا‘ کے کوڈ نام کے ساتھ اگلے ہفتے ایم ڈبلیو سی میں متعارف کروایا جائے گا۔ہم آ پ کو اس سے متعلق مزید اپڈیٹس دیتے رہیں گے۔

تاریخ اشاعت: 2014-02-18

More Technology Articles