Blisk is the browser every developer has been longing for

Blisk Is The Browser Every Developer Has Been Longing For

بلیسک۔ ڈویلپرز کے لیے نیا براؤزر

تمام ہی ویب ڈویلپرز کی لازمی ضروریات میں سے اہم ضرورت ڈویلپر ایڈیشن آف فائر فاکس ہے۔ اب بلیسک(Blisk) ویب براؤزر کو بھی خاص ویب ڈویلپرز کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔
یہ ویب براؤزر  ابھی صرف ونڈوز کے لیے بنایا گیا ہے ۔ بلیسک ایک مفت کرومیم بیسڈ براؤزر ہے، جس کا مقصد پروڈکٹیویٹی اور کوڈ کوالٹی کو بہتر کرنا ہے۔بلیسک سے ڈویلپرز ڈیسک ٹاپ اور موبائل  کے لیے اپنی ویب سائٹ ٹسٹ کر سکتے ہیں۔


بلیسک  میں ایمولیشن موڈ  میں ٹسٹ کرنے  کے لیے   پہلے سے ہی بہت سی ڈیوائسز  شامل کی گئی ہیں، جس سے ڈویلپر اپنی سائٹ کو ملٹی پل ڈیوائسز اور براؤزر کے لیے ٹسٹ کر سکتے ہیں۔یہ فیچر سائٹ کو مختلف سکرین ریزولوشن اور پکسل ریشو پر ٹسٹ کرنے کے  لیے بہترین ہے۔
اس براؤزر میں آٹو ریفریش کا فیچر بھی جو متواتر پیج کو اپ ڈیٹ کرتا رہتا ہے، اسی وجہ سے پروگرامرز کو بار بار مختلف ٹیبز کو ری لوڈ نہیں کرنا پڑتا۔

(جاری ہے)


اس براؤزر کا ایک فیچر ون کلک سکرین شاٹ کا بھی ہے، جس کی مدد سے ڈویلپر ٹیکینکل ایشوز کے حوالے سے  فوری سکرین شاٹ لے سکتے ہیں۔ ڈویلپرز ان سکرین شاٹ کو بلیسک سٹوریج پر سٹور کر کے دوسروں کے ساتھ شیئر کر سکتے ہیں۔
ونڈوز  کے لیے بلیسک کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

تاریخ اشاعت: 2016-05-14

More Technology Articles