booted up in 1993 this server still runs but not for much longer

Booted Up In 1993 This Server Still Runs But Not For Much Longer

1993 میں بوٹ ہونے والا سرور جلد ہی بند ہونے والا ہے

1993 میں صدر بل کلنٹن نے پہلی بار صدارت سنبھالی تھی۔ اسی سال ونڈوز این ٹی 3.1 ااور جراسک پارک ریلیز ہوئیں تھیں اور اسی سال مشی گن سے تعلق رکھنے والے فل ہوگن نے اپنے کام کے سلسلے میں نئے سٹراٹس ٹیکنالوجی سرور کو بوٹ کیا جو اب تک کامیابی سے چل رہا ہے۔
اس سسٹم پر سٹراٹس کا ملکیتی آپریٹنگ سسٹم انسٹال ہے، جسے 2000 کی دہائی کے شروع میں اپ ڈیٹ کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

اس سسٹم کو اب تک کامیابی سے چلانے کے لیے اس کے بہت سے پارٹس بھی تھرڈ پارٹی کے ذریعے تبدیل کیے گئے ہیں۔
اس سسٹم کا پرانا ہونا اور 23سالوں سے مسلسل چلنا ہی اسے خاص بناتا ہے۔ عمر میں یہ سسٹم شاید آئی ٹی سیکٹر میں کام کرنے والے کچھ لوگوں سے عمر میں بڑا ہوگا۔
بدقسمتی سے اب اس سسٹم کا خاتمہ بھی قریب آ گیا ہے۔اس سال اپریل میں اسے کسی جدید ترین سرور سے بدل جائے گا اور یوں قدیم ترین فعال سرور کی جگہ کوئی جدید سرور لے گا۔

تاریخ اشاعت: 2017-01-31

More Technology Articles