British spies recorded millions of webcam images off Yahoo video chat

British Spies Recorded Millions Of Webcam Images Off Yahoo Video Chat

برطانوی خفیہ ایجنسی’’ یا ہو ‘‘ویڈیو چیٹ کی تصاویر چرانے میں ملوث

ایک امریکی اخبار کے مطابق برطانوی خفیہ ایجنسی نے دنیا بھر کی خفیہ معلومات کی نگرانی کرتے کرتے یہاں تک جا پہنچی ہے کہ اسنے مشہور میسنجر ’’یاہو چیٹ‘‘ کی ویڈیو کالز کی تصاویر اکٹھی کر لی ہیں۔ جنکی تعداد کئی ملین تک ہے۔
یہ پروگرام 2008سے شروع کیا گیا، اور پہلے مرحلے میں 2010تک لاکھوں صارفین کی ویڈیو کالز کی نگرانی کی گئی، اور انکی ویڈیو چیٹ کی تصاویر بنا لی گئیں ۔


اخبار کے مطابق ایجنسی نے ان تصاویر کے ذریعے پہلے سے مطلوب افراد کی فہرست کو اپ ڈیٹ کیا ہے، اور لوگوں کی ذاتی معلومات حاصل کرکے مطلوب افراد کی فہرست میں اضافہ بھی کر دیا ہے۔ اخبار کے مطابق اس میں کئی ملین ان افراد کی ویڈیوز بھی شامل ہیں جو امریکی اور برطانوی شہری ہیں۔
اخبار کے مطابق اس میں متعدد افراد کی قابل اعتراض ویڈیوز بھی شامل ہیں، جنکو بنیاد بنا کر گرفتاریاں بھی عمل میں لائی گئی ہیں۔

(جاری ہے)


اخبار کے مطابق جب یاہو سے اس بارے میں معلومات حاصل کی گئیں تو انہوں نے اس سارے عمل سے لا علمی کا اظہار کیا ہے۔
صارفین کی سکیورٹی اور انکی ذاتی زندگی کا تحفظ تمام کمپنیوں پر لازم ہے، لیکن پچھلے چند سال سے ملنے والی رپورٹس چونکا دینے والی ہیں، جنکے مطابق تمام بڑی کمپنیاں امریکی اور دیگر ممالک کی خفیہ ایجنسیوں کو تمام معلومات فراہم کرتی ہیں۔ یہ کمپنیاں جتنا مرضی چھپانے کی کوشش کریں، سچ بہرحال سامنے آجاتا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2014-02-28

More Technology Articles