Buy Backs helping Apple iPad mini gain market share in India

Buy Backs Helping Apple IPad Mini Gain Market Share In India

بائے بیک پالیسی۔۔۔۔۔ انڈین مارکیٹ میں ایپل آئی پیڈ منی کے مانگ بڑھ گی

بھارت کی مارکیٹ میں سمارٹ فونز کا مقابلہ کرنے کے لیے ایپل نے جنوری میں آئی فون 4 کو دوبارہ متعارف کروایا۔اب ایپل یہی طریقہ کار ٹیبلیٹ کی مارکیٹ میں بھی اپنانے جا رہا ہے۔ایپل آئی پیڈ منی کو لے کر انڈین مارکیٹ میں سامسنگ ٹیبلیٹس کو چیلنج کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔فروری میں ایپل نے ’ بائے بیک‘ منصوبہ بندی شروع کی جس سے ٹیبلیٹ کی شرحِ فروحت 35 فیصد تک بڑھ گئی۔


کچھ انڈین چینلز کے مطابق ایپل صرف 16 جی بی والا آئی پیڈ منی فروخت کر رہا ہے۔ بائے بیک کی پالیسی کے ساتھ ٹیبلٹ سامسنگ کے ساتھ ساتھ دوسرے مینوفیکچرز کے ساتھ بھی مقابلہ کر سکتا ہے۔ایپل اپنی بائے بیک کی پیشکش کے ساتھ 5000 روپے کی پیشکش کر رہا ہے۔
شروع میں ایپل نے اس سکیم کے تحت سامسنگ کے پرانے ٹیبلیٹس 5ہزار روپے کی عوض نئے آئی پیڈ منی کی قیمت میں ایڈجسٹ کئیے۔

(جاری ہے)

لیکن اب اپیل تمام ٹیبلیٹس 10ہزار روپے کے عوض ایڈجسٹ کرتا ہے۔ یعنی اگر آپ اپنا پرانا سامسنگ ٹیبلیٹ ایپل کے پاس لیکر جائیں تو وہ اسے 10ہزار روپے میں خریدے گا، اور صرف 17ہزار روپے اضافی دینے پر صارف نیا آئی پیڈ منی حاصل کر سکتا ہے۔
آئی ڈی سی کے مطابق سامسنگ پچھلے سال 18.9 فیصد شئیر کے ساتھ بھارتی مارکیٹ پر چھایا رہا۔مائیکرومیکس 8.9 فیصد کے ساتھ دوسرے نمبر پر جبکہ ایپل 7.5 فیصد کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔
بھارت کے تجزیہ کار ترن پھاٹک امید کر رہے ہیں کہ ایپل اپنی پروموشن کی وجہ سے انڈین مارکیٹ میں بازی لے جائے گا۔لیکن ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایپل کو بائے بیک آفر کے علاوہ بھی کچھ اقدامات کرنے کی ضرورت ہے اور کاروبار میں واپس آنے کے لیے قیمتوں کو کم کرنے کی بھی ضرورت ہے۔
بہر حال ،اس پروموشن کی مدد سے ایپل انڈیا میں اپنے آئی پیڈ کو فروخت کرنے میں کامیاب ہوا ہے۔ آئی فون کے بعد آئی پیڈ انڈیا میں ایپل کی دوسرے سب سے زیادہ استعمال ہونے والی ڈؤائس بن گئی ہے۔

تاریخ اشاعت: 2014-04-01

More Technology Articles