Buy Daewoo Express ticket in advance with Ufone UPaisa

Buy Daewoo Express Ticket In Advance With Ufone UPaisa

اب ڈائیوو ایکسپریس بس کی ٹکٹ خریدنا یوفون کی بدولت انتہائی آسان!

اب وہ صارفین جو ڈئیوو بس سروس سے سفر کرتے ہیں یو پیسہ کے ذریعے ایڈوانس میں ٹکٹ خرید پائیں گے۔یہ سنگِ میل پاکستان میں موبائل مالیاتی خدمات کے فروغ میں ایک اور اہم قدم ہے۔ یہ سروس یو پیسہ ٹکٹ کی خریداری میں سہولت کے لیے ڈئیوو ایکسپریس بس سروس کے ساتھ بغیر بنک کے شراکت داری ہے ۔

(جاری ہے)


اس کی خصوصیات درج ذیل ہیں:
تمام صارفین اپنے قریبی یو فون سروس سینٹر سے ایڈوانس میں ڈئیوو بس کی ٹکٹ خرید کر اس سہولت سے مستفید ہو سکتے ہیں۔


صارفین کو صرف بس کا کرایہ ادا کرنا ہوگا، کوئی اضافی سروس فیس وصول نہیں کی جائے گی۔
فی الوقت یہ سہولت صرف یو فون سروس سینٹر پر دستیاب ہے لیکن جلد ہی یو پیسہ ایجنٹ اوریو پیسہ موبائل اکاؤنٹ کے ذریعے بھی اس سہولت سے مستفید ہوا جا سکے گا۔
اس سروس کے حصول کیلئے یوفون کا صارف ہونا ضروری نہیں، کوئی بھی اس سہولت سے مستفید ہو سکتا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2014-09-08

More Technology Articles